بنارس کے 'امن کبیر' لاوارث، مفلس اور لاچاروں کے مسیحا - اردو نیوز وارانسی
کورونا وائرس کی دوسری خوفناک لہر میں جب لوگ اپنوں سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔ عزیز و اقارب اور قریبی رشتہ داروں کی چاہ کر بھی مدد نہیں کر پا رہے ہیں۔ ایسے میں بنارس کے سماجی کارکن امن کبیر نہ صرف اس پرُآشوب دور میں بلکہ گذشتہ پانچ برسوں سے اپنی بے لوث سماجی خدمات کے باعث پورے علاقے میں جانے جاتے ہیں۔