عرشیہ خان بنی سی بی ایس ای 10ویں کی یو پی ٹاپر - اترپردیش نیوز
سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے دسویں جماعت کے بھی نتائج برآمد ہو چکے ہیں۔ ریاست اترپردیش کے رامپور کی عریشہ خان 99۰4 فیصد نمبرات حاصل کرکے پورے اترپردیش کی ٹاپر بن گئی۔ عریشہ کی اس کامیابی سے نہ صرف اس کے گھر والوں کا سر فخر سے اونچا ہوا ہے، بلکہ مسلم معاشرے کی لڑکیوں کو بھی کافی حوصلہ ملا ہے۔