اردو

urdu

ETV Bharat / videos

علی گڑھ: عالمی یوم اردو اور یوم تعلیم کا انعقاد - مولانا ابوالکلام آزاد

By

Published : Nov 11, 2020, 10:56 PM IST

اترپردیش اردو ٹیچرس ایسو سی ایشن علی گڑھ کے زیر اہتمام عالمی شہرت یافتہ شاعر علامہ اقبال (9 نومبر) اور مولانا ابوالکلام آزاد (11 نومبر) کے یوم پیدائش کے موقع پر عالمی یوم اردو اور یوم تعلیم کا انعقاد الہدیہ کالج آف ایجوکیشن میں نہایت تزک و احتشام کے ساتھ کیا گیا۔ جس کی صدارت ڈاکٹر افشاں ملک نے کی۔ اس موقع پر اے ایم یو قانون فیکلٹی کے ڈین پروفیسر شکیل احمد صمدانی کو اردو ادب میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں 'علامہ اقبال' اور مسکان انٹر کالج، اسعد پبلک اسکول کے مینیجر کو تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی پر 'مولانا ابوالکلام آزاد تعلیمی ایوارڈ' سے نوازا گیا ہے اور ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ سہیل احمد اور ایک دیگر اردو اخبار کے نمائندے کو اردو صحافتی ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details