عثمانیہ جنرل ہاسپٹل اور نظامیہ طبی شفا خانہ خستہ حالی کا شکار
حیدرآباد کے تاریخی نظامیہ طبی شفا خانہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کو رکھنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ اسی ضمن میں شفا خانے کے انتظامیہ اور مجلس اتحاد المسلمین کے کارپوریٹر سہیل قادری نے ہسپتال کا دورہ کیا اور بتایا کہ اس ہسپتال میں 190 بیڈس اور 20 سے 25 باتھرومس ہیں جس میں سے 4 سے 5 ہی کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔