گاندربل: سیاحت ٹھپ، مقامی افراد مشکلات سے دوچار - گاندربل نیوز
وادی کشمیر میں بیشتر افراد سیاحتی شعبے کے ساتھ وابستہ تھے، تاہم ایک سال سے زائد عرصہ گزر گیا سیاحوں نے وادی کا رخ نہیں کیا۔ وسطی ضلع گاندربل کے ناراناگ علاقے کے لوگ بھی سیاحوں سے کچھ پیسے کما کر اپنی روزمرہ کی زندگی چلا رہے تھے۔ یہاں کے زیادہ تر لوگ مزدور طبقے سے وابستہ ہیں، جو اب اپنی زندگی کی دو وقت کی روٹی کا انتظام نہیں کر پا رہے ہیں۔