ممتا کا بی جے پی کے قومی صدر پر طنز - اردو نیوز کولکاتہ
مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات میں حالانکہ کہ ابھی کافی وقت ہے لیکن ہر گزرتے پل کے ساتھ ریاست کی سیاسی گرمیاں تیز ہوتی جارہی ہیں۔ اس دوران سیاسی رہنما ایک دوسرے پر زبانی حملے بھی خوب کر رہے ہیں۔ ڈائمنڈ ہاربر میں بی جے پی صدر جے پی نڈا کے قافلے پر حملہ پر تبصرہ کرتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ' بنگال کی عوام بی جے پی کو پسند نہیں کرتی پھر بھی یہاں چڈا، نڈا، پھڈا، بھڈا آجاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ' آپ کے اپنے سیکورٹی اہلکار ہیں۔ کوئی آپ پر کیسے حملہ کرسکتا ہے؟ ممتا نے کہا کہ ریاستی پولیس پر بھروسہ کرنے کے بجائے، آپ مرکزی افواج کے ساتھ چلے جائیں؟ 'یہ حملہ منصوبہ بند ہوسکتا ہے، میں نے ریاستی پولیس کو تحقیقات کا حکم دیا ہے، لیکن میں ہر وقت جھوٹ برداشت نہیں کروں گی'۔
Last Updated : Dec 11, 2020, 8:59 AM IST