غیر منقسم بنگال کی پہلی مسجد شاہی مسجد غازی درگاہ کی تاریخ پر ایک نظر - اردو نیوز کولکاتا
ہگلی ضلع کے بانسبڑیا علاقے میں واقع غیرمنقسم بنگال کی پہلی تاریخی شاہی مسجد غازی درگاہ آثارِ قدیمہ کی عدم توجہی کا شکار ہے۔ اس مسجد کی بنیاد تقریباً ساڑھے سات سو برس قبل رکھی گئی تھی۔ مغربی بنگال کے ہگلی ضلع کے بانسبڑیا علاقے میں واقع غیرمنقسم بنگال کی پہلی تاریخی شاہی مسجد غازی درگاہ آثار قدیمہ کی عدم توجہی کا شکار ہے۔ ہگلی ضلع کے تربینی ندی کے سنگم پر واقع بانسبڑیا کے اسلام پاڑہ ہالٹ سے کچھ دوری پر شاہی مسجد غازی درگاہ ہے۔ اس کی بنیاد تقریباً ساڑھے سات سو برس قبل 14-1213 کے قریب رکھی گئی تھی۔ مورخ آر سی مجمدار کی کتاب دی ہسٹری آف بنگال ( The history of bengal ) کے مطابق آج سے سینکڑوں برس قبل 1213 میں مبلغ غازی جعفر خان اپنے چند مریدین کے ساتھ اڑیسہ (موجودہ اڈیشہ) سے بنگال کے ہگلی ضلع تشریف لائے تھے۔