بہار میں سیلاب کا قہر، راحت و بچاؤ کا کام جاری - بہار نیوز
ریاست بہار کے متعدد اضلاع میں سیلاب کا قہر بدستور جاری ہے۔ جس سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ راحت کی بات یہ ہے کہ کئی ندیوں کے آبی سطح میں کمی آئی ہے۔ وزیر اعلی نتیش کمار نے سیلابی حالات کا فضائیہ جائزہ بھی لیا اور ساتھ ہی کئی راحتی کیمپوں کا ازخود معائنہ کیا اور لوگوں کو راحت پہنچانے کے لیے افسران کو ہدایات بھی دیں۔