تشہیری مہم کے دوران اسٹیج سے گر پڑے متعدد رہنما - عمران پرتاب گڑھی تشہیری مہم کے لیے مغربی چمپارن کے بگھئی پہنچے
بہار اسمبلی انتخابات 2020 کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد اب دوسرے اور تیسرے مرحلے کے لیے تشہیری مہم زوروں پر ہے، جہاں سیاسی پارٹیاں ووٹرز کو راغب کرنے کے لیے ہر ہتھکنڈے اپنا رہی ہیں، اور اپنے امیدواروں کے حق میں ووٹ کرنے کی اییل کر رہی ہیں۔ اسی دوران متعدد رہنماؤں کے اسٹیج سے گرنے کے ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہے ہیں۔ دربھنگہ سے کانگریسی امیدوار مشکور احمد عثمانی کا اسٹیج اس وقت ٹوٹا جب وہ سیاسی موضوع پر خطاب کررہے تھے۔ مشہور شاعر و کانگریسی رہنما عمران پرتاب گڑھی تشہیری مہم کے لیے مغربی چمپارن کے بگھئی پہنچے جہاں ان کا اسٹیج ٹوٹ گیا۔ اسی طرح مظفر پور کی ریلی میں پپو یادو کا بھی اسٹیج ٹوٹ گیا، خبروں کے مطابق پپو یادو سمیت متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔