اردو

urdu

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023: نریندر مودی اسٹیڈیم میں شاندار لیزر شو

ETV Bharat / videos

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023: نریندر مودی اسٹیڈیم میں شاندار لیزر شو - عالمی کرکٹ کپ 2023

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 19, 2023, 9:14 PM IST

احمدآباد:ورلڈ کپ 2023 کا فائنل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی۔ 1.25 لاکھ سے زیادہ شائقین نے اسٹیڈیم میں بیٹھ کر میچ کا لطف اٹھایا۔ میچ میں بریک کے دوران  شاندار لیزر شو کا مظاہرہ کیا گیا۔ اس دوران لیزر شو سے اسٹیڈیم جگمگا اٹھا۔قابل ذکر ہے کہ اس میچ میں کئی معززین نے شرکت کی ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی احمد آباد میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کو دیکھنے احمد آباد پہنچئے۔ ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستان نے مقررہ 50 اوورز میں 240 رنز بنائے۔جسے آسٹریلیا نے آسانی سے حاصل کر لیا۔حالانکہ آسٹریلیا کو شروعات میں تین جھٹکے ضرور لگے لیکن  ٹریوس ہیڈ اور  مارنس لابو شان نے شاندار شراکت داری کرکے  آسٹریلیا کو جیت دلا دی۔ ڈریوس ہیڈ نے بہترین سنچری اسکور کی جبکہ مارنس لابو شین نے نصف سنچری اسکور کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔  مچل اسٹارک نے تین  جبکہ پیٹ کمنس  اور ہیزل ووڈ نے دو۔ دو وکٹ حاصل کئے۔  

ABOUT THE AUTHOR

...view details