بے رحم بیٹے کا قابلِ رحم ماں پر قاتلانہ حملہ
سائبر سٹی گروگرام سے ایک دل دہلا دینے والی خبر سامنے آئی ہے جہاں ایک بیٹے نے اپنی ہی 66 سالہ ماں کو چاقو سے گود کر قتل کر دیا۔ پہلے ملزم بیٹے نے اپنی ہی ماں پر چاقو سے کئی وار کیے۔ جس کے بعد وہ معمر خاتون کو خون میں لت پت سڑک چھوڑ کر چلا گیا۔ زخمی خاتون کو مقامی لوگ علاج کے لیے ہسپتال لے گئے جہاں علاج کے دوران خاتون کی موت ہوگئی۔