اردو

urdu

Etv Bharat

ETV Bharat / videos

نیتا جی پر مکوں کی بارش، میٹنگ میں لوگوں نے اچھل اچھل کر مارے تھپڑ، لات اور گھونسے - leader kicked and punched

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 29, 2023, 1:02 PM IST

شاملی: اترپردیش کے شاملی ضلع میں میونسپلٹی کی بورڈ میٹنگ کے دوران ایم ایل اے اور میئر کی موجودگی میں کونسلروں کے درمیان ہاتھا پائی کے بعد زبردست لات اور گھونسے چلے۔ پولیس نے موقعے پر پہنچ کر دونوں فریق کو الگ کر کے معاملہ کو ختم کرایا۔ اب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ دراصل جمعرات کو میونسپلٹی میں ایم ایل اے پرسنا چودھری اور شاملی میئر اروند سانگل کی موجودگی میں بورڈ میٹنگ چل رہی تھی۔ اس دوران شہر میں 4 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں پر بحث ہوئی تو وارڈ 8 کے کونسلر اجیت نروال نے اپنے وارڈ کے مسائل پر تبصرہ کیا۔ اس دوران ان کی وارڈ 2 کے کونسلر بوبی کے ساتھ جھگڑا ہوگیا۔ کچھ ہی دیر میں دونوں کے درمیان لات، گھونسے اور تھپڑ چلنے لگے۔ کونسلرز کے درمیان لڑائی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں دو کونسلروں کے علاوہ کچھ دیگر کونسلر بھی موقعے پر ہاتھ صاف کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اطلاع پر پہنچے سٹی پولیس سٹیشن انچارج سمے پال اتری نے معاملے کو ٹھنڈا کر کے دونوں فریقوں کو وارننگ دی۔ بتایا جا رہا ہے کہ لڑائی کے بعد میٹنگ کو آگے نہیں بڑھایا جا سکا۔ ای ٹی وی بھارت اس وائرل ویڈیو کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔ Shamli Viral Video

ABOUT THE AUTHOR

...view details