اردو

urdu

مرکزی وزیرارجن رام میگھوال بیکانیرمیں ثقافتی تقریب میں گانا گایا

ETV Bharat / videos

Bikaner Sanskriti Mahotsav: مرکزی وزیر میگھوال نے اسٹیج پر چھیڑا آزادی کا سُر

By

Published : Mar 2, 2023, 1:02 PM IST

بیکانیر:بیکانیر کے شہری علاقوں میں ہولی کے مختلف پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔ وہیں دوسری طرف ہولی کے موقعے پر منعقدہ نیشنل آرٹ کلچر فیسٹیول بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ معروف لوک گلوکارہ پدم شری مالنی اوستھی نے بدھ کے روز ڈاکٹر کرنی سنگھ اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں لوگوں کو اپنی لوک گیتوں اور رقص سے مسحور کردیا۔  مرکزی وزارت فن و ثقافت کی جانب سے بیکانیر میں پہلی بار نیشنل کلچر فیسٹیول کا انعقاد  کیا تھا۔ اودھی، بنڈیلی اور بھوجپوری سمیت دیگر زبانوں میں گانے میں مہارت رکھنے والی معروف گلوکارہ نے ٹھمری اور کجری میں اپنی زبردست پرفارمنس سے ناظرین کو داد دینے پر مجبور کردیا۔ گلوکارہ مالنی اوستھی نے ہولی کے لوک گیتوں کو اس طرح پیش کیا کہ حاضرین بھی ہولی کے رنگوں میں رنگ گئے۔ اس دوران مرکزی وزیر مملکت برائے ثقافت ارجن رام میگھوال کے اسٹیج پر مالنی اوستھی کے ساتھ جگل بندی کر کے خوب تالیاں بٹوریں۔ انہوں نے لوگ گلوکارہ کے ساتھ سُر میں سر ملاتے ہوئے گاندھی جی کی نمک تحریک، جنگ آزادی میں خواتین کے کردار کو گانے کے ذریعہ پیش کیا۔ 

ABOUT THE AUTHOR

...view details