Snow clearance In kupwara کپواڑہ کے دوافتادہ علاقوں میں برف ہٹانے کا کام جاری
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں14 نومبر کو تازہ برف باری ہوئی جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئیں۔ ادھر بھاری برف باری سے وادی کے بعض دور افتادہ علاقوں کا اپنے ضلع صدر مقامات سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ سرحدی ضلع کپواڑہ کے مژھل، کیرن اور کرناہ میں قریب ایک فٹ برف جمع ہوئی جس کے باعث یہ علاقے ضلع ہیڈ کوارٹر سے منقطع ہوگئے ہیں۔ وہیں بارڈر روڈز آرگنائزیشن( بیکن) نے آج ان علاقوں کے سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام شدومت سے جاری کیا ہے۔ بتادیں کہ یہ علاقہ سرحدی علاقہ ہیں اور فوج کے لیے یہ علاقہ کافی حساس ہے۔Snow clearance In kupwara
Last Updated : Feb 3, 2023, 8:32 PM IST