کانگریس کو خود کا جائزہ لینا ہوگا: پرینکا چترویدی - راجستھان الیکشن 2023
Published : Dec 3, 2023, 9:10 PM IST
دہلی: راجستھان، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں بی جے پی کی جیت پر شیو سینا (یو بی ٹی) کی رکن پارلیمنٹ پرینکا چترویدی کا کہنا ہے کہ کانگریس کو خود کا جائزہ لینا ہوگا کہ جب بی جے پی کے ساتھ براہ راست ان کی لڑائی ہوتی ہے وہ کن خامیوں کی وجہ سے شکست سے دوچار ہوتے ہیں۔ اس نتائج سے یہ بھی صاف نظر آرہا ہے کہ کانگریس نے اپنی آواز ٹھیک طریقے سے عوام تک نہیں پہنچا سکی۔ اس کے علاوہ کانگریس اور سماج وادی پارٹی کے درمیان ایک طرح کا ٹکراو بھی سامنے آیا، جسے کانگریس ٹال سکتی تھی کیونکہ وہ بڑی پارٹی ہے، انہیں فراخدلی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ میں تلنگانہ میں جیت کے لیے کانگریس کے ریونت ریڈی کو مبارکباد دیتی ہوں اور امید کرتی ہوں جیتنے والی تمام پارٹیوں کو عوام کی خدمت کے لیے کام کریں گی۔