Moving Bike Catches Fire کپواڑہ میں موٹر سائیکل میں اچانک آگ، دیکھیں ویڈیو
مین ٹاؤن کپواڑہ میں جمعرات کے روز اس وقت ایک بڑا حادثہ ٹل گیا جب سڑک پر کھڑی ایک موٹر سائیکل سے آگ اچانک ظاہر ہوئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے موٹر سائیکل سے آگ کے شعلے بڑھک اٹھے اور اگ نے موٹر سائیکل کو اپنی لپیٹ میں لیا۔ آگ لگتے ہی مین ٹاؤن میں لوگ جمع ہوئے اور ان میں سے کچھ نوجوانوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے موٹر سائیکل سے آگ بجھانے کی کوشش کی اور بلاخر آگ بجھ گئی۔اس حادثہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ پولیس کی ایک پارٹی موقع پر پہنچ گئی اور موٹر سائیکل کا پتہ لگانے کے لیے کارروئی شروع کی۔یہ معلوم نہ ہو سکا کہ موٹر سائیکل میں آگ کیسے لگ گئی۔