اردو

urdu

ETV Bharat / videos

Air Pipe Inserted Into Anus of Co Worker: مقعد میں ہائی پریشر ایئر پائپ ڈالنے سے نوجوان کی حالت تشویشناک - مقعد میں ہائی پریشر ایئر پائپ ڈالنے سے نوجوان کی حالت تشویشناک

By

Published : Aug 6, 2022, 1:23 PM IST

Updated : Feb 3, 2023, 8:25 PM IST

تھانے: مہاراشٹر کی فیکٹری میں کام کے دوران ایک ورکر کی جانب سے مذاق میں دوسرے ورکر کے مقعد میں ہائی پریشر ایئر پائپ ڈالنے سے نوجوان کی حالت تشویشناک ہوگئی، یہ واقعہ کا سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا ہے۔ Air Pipe Inserted Into Anus of Co Worker مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے مضافاتی علاقہ امبرناتھ میں ایک حیران کردینے والا واقعہ پیش آیا جہاں فیکٹری میں کام کرنے کے دوران ایک ملازم نے مذاق میں ہائی پریشر ایئر پائپ اپنے ساتھی ملازم کے مقعد(پاخانہ کرنے کی جگہ) لگا دیا جس میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور ہسپتال میں اس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ کمپنی میں ایک ساتھی ورکر دوست کی جانب سے دوسرے ورکر کے مقعد میں ہائی پریشر ایئر پائپ ڈالنے سے اس کا پیٹ شدید زخمی ہوگیا۔ یہ واقعہ امبرناتھ شہر کے وڈول گاؤں علاقے میں ایک کمپنی میں پیش آیا جو سی سی ٹی وی میں قید ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امبرناتھ شہر کے وڈول گاؤں کے علاقے میں ایک کمپنی میں جمعرات کی رات کی شفٹ میں ایک ورکر جمعہ کی صبح تقریباً ساڑھے آٹھ بجے کمپنی میں ایک مشین پر کام کر رہا تھا۔ اس وقت ان کا ایک ساتھی دوست وہاں آیا اور مذاق کے طور پر اس کے مقعد میں ہائی پریشر ایئر پائپ ڈال دیا۔ اس کی وجہ سے زیادہ دباؤ والی ہوا کا پائپ دوسرے کی آنتوں میں داخل ہو گیا اور وہ فوراً ہی گر گیا۔ اس کے بع دیگر ملازمین نے اسے اٹھا کر ہسپتال میں داخل کرایا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ ڈاکٹرز کہا کہ مریض کی حالت کافی خراب ہے اور آپریشن کی فوری ضرورت ہے۔ زخمی ورکر کے اہل خانہ ہسپتال پہنچ گئے اور پولیس سے ایسا مذاق کرنے والے ورکر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اس معاملے کی اطلاع امبرناتھ پولیس اسٹیشن کو دی گئی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری طور پر متاثرہ کارکن کی عیادت کی اور تفتیش شروع کر دی ہے۔ اس واقعہ کی اصل وجہ کیا ہو سکتی ہے یہ تو تحقیقات کے بعد ہی معلوم ہوگا۔ پولیس ابتدائی طور پر ہسپتال اور پھر کمپنی میں تحقیقات کے لیے گئی۔ نوجوان نے کہا کہ یہ مذاق میں ہوا اور پولیس کو بتایا کہ وہ کوئی شکایت درج نہیں کرانا چاہتا۔
Last Updated : Feb 3, 2023, 8:25 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details