وائرل ویڈیو: دیوہیکل جنگلی ہاتھی کا چپل سے مقابلہ، حماقت یا بہادری؟ - Mariani Jorhat Assam
Published : Dec 7, 2023, 1:07 PM IST
|Updated : Dec 7, 2023, 2:20 PM IST
جورہاٹ، آسام: کیا آپ نے پہلے کبھی ایسا منظر دیکھا ہے جہاں کوئی جنگلی ہاتھی کو چپل دکھا کر بھگانے کی کوشش کر رہا ہو؟ اگر نہیں تو یہ ویڈیو دیکھیے۔ شاید یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔ جس میں ایک جنگلی ہاتھی کا چپل کی مدد سے پیچھا کیا جا رہا ہے۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے اس ویڈیو کے دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ پُرامن طریقے سے گھوم رہے ایک دیوہیکل جنگلی ہاتھی کا سامنا دو اجنبیوں سے ہوتا ہے۔ ویڈیو میں نظر آ رہے یہ نوجوان اپنی بہادری دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اب آپ ہی بتائیے کہ یہ بہادری یا حماقت! آپ اسے جو بھی کہیں لیکن ان نوجوانوں نے اس دیو ہیکل جانور کا مقابلہ چپل سے کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان دو نوجوانوں میں سے ایک ہاتھی کو چپل دکھاتا ہے تو دوسرا مُکا دکھاتا ہے۔ پہلی بار میں تو ہاتھی بھی چونک کر پیچھے ہٹ جاتا ہے مگر بعد میں وہ انہیں دوڑا لیتا ہے۔ وائرل ویڈیو آسام کے جورہاٹ کے پاس واقع مریانی کا بتایا جا رہا ہے اور مبینہ طور پر یہ ہاتھی کھانے کی تلاش میں گبن وائلڈ لائف سینکچری سے باہر آئے تھے۔