کشمیر میں برفباری کا دلکش منظر - گلمرگ میں برف
Published : Dec 17, 2023, 5:01 PM IST
وادی کشمیر میں ہفتہ کے سہ پہر بالائی علاقوں میں برفباری شروع ہوئی تھی۔ سیاحتی مقام گلمرگ سمیت کپواڑہ کے کئی بالائی علاقوں میں برفباری ہوئی ہے۔ دریں اثناہ کڑا کے وشنو دیوی مندر کے قریب بھی برف باری ہوئی۔اتوار کی صبح بارڈر روڈس آرگینائزیشن نے کپواڑہ میں سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام شروع کیا ہے۔ برفباری کے سبب وادی میں درجہ حرارت میں بہتری آئی ہے۔ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 17 سے 24 دسمبر تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وادی میں گرچہ 24 دسمبر تک موسم وسیع پیمانے پر تبدیلی ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم اس دوران سردیوں میں اضافہ متوقع ہے۔