اردو

urdu

ETV Bharat / videos

Volleyball Game On Snow برف کی چادر پر سی آر پی ایف اہلکار والی بال کھیلنے سے لطف اندوز - برف میں والی بال کے کھیل سے لطف اندوز

By

Published : Jan 14, 2023, 8:16 PM IST

Updated : Feb 3, 2023, 8:38 PM IST

وادی کشمیر کے بالائی و میدانی علاقوں میں گزشتہ روز برفباری ہوئی ہے۔ میدانی علاقوں میں درمیانہ درجہ کی جبکہ بالائی علاقوں میں بھاری برفباری ہوئی ہے۔سیاحتی مقامات گلمرگ، پہلگام، سونہ مرگ، یوسمرگ اور دودھ پتھری میں دو سے تین فٹ تازہ برف جمع ہوئی ہے۔ برفباری کے سبب کشمیر کی سیر کو آئے سیاح کافی خوش نظر آرہے ہیں۔سیاحوں کے مطابق کشمیر واقعی میں ایک جنت کا ٹکڑا ہے۔ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھاری برفباری ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا پر سی آر پی ایف کے اہلکاروں کے ایک ویڈیو کو کافی زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔ ویڈیو میں سی آر پی ایف اہلکار  شوپیاں میں برف کی سفید چادر پر والی بال کے کھیل سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔CRPF troops in the Shopian enjoying Volleyball on snow 

Last Updated : Feb 3, 2023, 8:38 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details