Clash In Amroha امروہہ میں بی جے پی اور بی ایس پی حامیوں کے درمیان تصادم، ویڈیو وائرل - اتر پردیش میں بلدیاتی انتخابات
امروہہ:ریاست اتر پردیش کے امروہہضلع کے گجرولا کوتوالی علاقے میں جمعرات کو بلدیاتی انتخابات کے لیے جاری پولنگ کے دوران پتھراؤ ہو گیا۔ اس پورے واقعہ کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایک بوتھ پر بی جے پی کے حامیوں اور پی ایس پی کے لوگوں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہو گیا۔ اس کے بعد کچھ ہی دیر میں لڑائی شروع ہو گئی۔ پتھراؤ بھی شروع ہو گیا۔ اس معاملے میں پولیس نے ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔ فی الحال پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ویڈیو دیکھیں