لڑکی کو مندر کی سڑھیوں پر ریلس بنانا مہنگا پڑا، وزیر داخلہ کی مقدمہ درج کرنے کی ہدایت - لڑکی کا سماجی بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ
مدھیہ پردیش کے ضلع چھترپور میں ایک مندر کی سیڑھیوں پر فلمی گانے پر ڈانس کرنا ایک انسٹاگرام ایکٹرس کو مہنگا پڑ گیا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ہندو تنظیموں اور کارکنان نے اعتراض ظاہر کرتے ہوئے لڑکی کا سماجی بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔وہیں اس لڑکی نے معافی بھی مانگ لی، لیکن اس معاملے پر ہندو تنظموں کے مسلسل مطالبے پر ریاست کے وزیر وزیر داخلہ نروتم مشرا نے لڑکی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت دی ہے۔
Last Updated : Feb 3, 2023, 8:28 PM IST