مہاراشٹر: فصل کی صحیح قیمت نہ ملنے پر مرجائیں گے - زراعت کی حصہ داری محض 17 فیصد
کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے ناسک کے پیاز کسانوں کو مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ' انہیں فصل کی مناسب قیمت نہیں مل رہی ہے، اگر یہ صورتحال برقرار رہی تو وہ بھوک سے مر جائیں گے'۔ ملک میں سب سے زیادہ پیاز کی پیداوار مہاراشٹر میں ہوتی ہے جبکہ ضلع ناسک اس فہرست میں سب سے اوپر ہے جہاں بڑے پیمانے پر پیاز کی کاشتکاری ہوتی ہے۔