علی گڑھ: تالا کی صنعت پر تالہ لگنے کا خطرہ؟
علی گڑھ: بھارت اور نیپال کے مابین موجودہ صورتحال کی وجہ سے علی گڑھ میں تالے کے تاجروں کو ایک دھچکا لگا ہے۔ مذکورہ صنعت کو پہلے سے ہی معاشی مشکلات کا سامنا تھا، لیکن عالمی وبا کورونا وائرس نے مزید مشکلات پیدا کردی ہے ، جس ک وجہ سے کاروباری فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔ یہاں تالے اور دیگر تانبے کی مصنوعات برآمد کرکے اس صنعت سے سالانہ 210 کروڑ روپے کی کمائی کی جاتی تھی ۔ تالے بنانے والی صنعت کار کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن اور کورونا کی وجہ سے اب کاروبار 25 سے 30 فیصد ہی رہ گیا ہے۔