جونپور: مسجدِ دارہ شکوہ عہد شاہجہانی کی عظیم یادگار
شیراز ہند کے نام سے مشہور شہر جونپور میں شرقی اور مغل دور حکومت کی شاہی قلعہ، مسجد اٹالہ، مسجد جامع الشرق، مسجد جھنجھری، مسجد خالص مخلص، شاہی پل،بارہ دری، اور درجنوں مقبرے آج بھی فن شرقی اور مغل دور کی عکاسی کرنے کے علاوہ مدتوں بعد بھی اپنی اسی شان و شوکت کے ساتھ فلک بوس ہیں، جن کی فن تعمیر اور نقش و نگار قابلِ دید و لائق تعریف ہیں۔ انہیں عمارتوں میں سے ایک محلہ میاں پور میں موجود مسجدِ دارہ شکوہ ہے، اس محلہ کو جونپور کے مشہور و معروف رئیس و بزرگ میاں شیخ محمد ماہ نے آباد کیا تھا۔