لکشدیپ کو بچائیے: وجاہت حبیب اللہ - لکشدیپ کے لیے متنازع قوانین کی تجویز
ای ٹی وی بھارت اردو کے خورشید وانی کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں بھارت کے سابق چیف انفارمیشن کمشنر وجاہت حبیب اللہ نے لکشدیپ میں مجوزہ قانون کو "ظالمانہ اور سخت" قرار دیتے ہوئے کہا کہ علاقے کے مستقبل سے متعلق کسی بھی منصوبے کے لیے جزائر کے قبائلی باشندوں کو اعتماد میں لیا جانا چاہیے۔ انہوں نے وزیر داخلہ امیت شاہ کے اس بیان کی تعریف کی کہ مجوزہ قوانین پر لکشدیپ کی آبادی کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وجاہت حبیب اللہ بیوروکریسی کے اپنے طویل کیریئر کے دوران لکشدیپ کے ایڈمنسٹریٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔
Last Updated : Jun 9, 2021, 6:53 PM IST