Covid Vaccination in Gurez: زمینی راستہ منقطع ہونے کے باوجود گریز میں کووڈ ویکسینیشن جاری - گریز کی خبر
محکمہ صحت کے ملازمین بھاری برف باری اور سخت سرد موسم کے باوجود سرحدی علاقہ گریز میں Covid Vaccination in Gurez لوگوں کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لیے کووی شیلڈ اور کوویکسین کی خوراکیں پہنچا رہے ہیں۔ وہیں انتظامیہ کے مطابق سرحدی علاقوں میں اب تک تقریبا کوویشیلڈ کے 53 ہزار 570 ڈوز جبکہ کوویکسین کے 13 ہزار 70 ڈوزز عام لوگوں تک پہنچائے جاچکے ہیں۔ تاہم بلاک میڈیکل گریز کے مطابق اس وقت ان کے پاس کووی شیلڈ کے 1850 اور کوویکسین کے 1430 ڈوزز ہی موجود ہیں۔