حیدرآباد: ہمارے جسم کو صحت مند رکھنے کے لیے بہت سے غذائی اجزا کی ضرورت ہوتی ہے، اگر ان میں سے کسی ایک کی بھی کمی ہو جائے تو صحت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ان میں سے ایک زنک ہے، جس کی وجہ سے جسم کو بہت سے فوائد حاصل ہوتے ہیں، جیسے کہ بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کرنا، قوت مدافعت بڑھانا، زخموں کو ٹھیک کرنا وغیرہ۔ اس حوالے سے غذائیت کے ماہرین بتاتے ہیں کہ زنک کی کمی سے ہمارے جسم میں کون سی تبدیلیاں آتی ہیں اور اس ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ہمیں کن غذا کو خوراک میں شامل کرنی چاہئے۔
ان چیزوں کو کھانے سے آپ کو زنک ملے گا
تربوز کے بیج
عام طور پر ہم تربوز بڑے شوق سے کھاتے ہیں لیکن اکثر اس رسیلے پھل کے بیج کو کوڑے دان میں پھینک دیتے ہیں لیکن اگر آپ کو اس کے فوائد معلوم ہوں تو آپ ایسا بالکل نہیں کریں گے۔ اس پھل کے بیج میں زنک بہت زیادہ پایا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے اور بلڈ شوگر لیول بھی برقرار رہتا ہے۔ اس کے لیے تربوز کے بیجوں کو دھو کر دھوپ میں خشک کریں اور اپنی خوراک میں شامل کریں۔