حیدرآباد: 15 نومبر 2022 کو دنیا کی کل آبادی 8 ارب تک پہنچ جائے گی۔ اقوام متحدہ کی جانب سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق، عالمی یوم آبادی کے موقع پر جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت 2023 میں دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک چین کو پیچھے چھوڑ دے گا۔ اقوام متحدہ کے مطابق 2011 میں دنیا کی آبادی سات ارب تک پہنچ گئی تھی۔ World population to reach 8 billion tomorrow
فی الحال (2015 تا 2020) کے درمیان پیدائش کی کل تعداد 140 ملین سالانہ جب کہ 2040 تا 2045 تک 141 ملین تک آبادی کا بڑھنے کا امکان ہے۔ فی الحال اموات کی کل تعداد 57 ملین ہے اور سالانہ 121 ملین تک بڑھنے کا تخمینہ ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق دنیا کی کل آبادی پہلی بار 1804 میں ایک ارب تک پہنچی تھی جب کہ 123 سال بعد 1927 میں دو ارب تک پہنچی تھی، تاہم 1960 میں اسے تین ارب تک پہنچنے میں صرف 33 سال لگے۔ World population to reach 8 billion tomorrow