اردو

urdu

By

Published : Mar 20, 2023, 5:43 PM IST

ETV Bharat / sukhibhava

World Oral Health Day: عالمی سطح پر آج منہ کی صحت کا عالمی دن منایا جارہا ہے

عالمی سطح پر آج منہ کی صحت کا عالمی دن منایا جارہا ہے جس کا مقصد لوگوں میں منہ کی صحت سے متعلق بیداری پیدا کرنا ہے۔ World Oral Health Day 2023: 'Be proud of your mouth'

عالمی سطح پر آج  منہ کی صحت کا عالمی دن منایا جارہا ہے
عالمی سطح پر آج منہ کی صحت کا عالمی دن منایا جارہا ہے

حیدرآباد: ہر سال 20 مارچ کو عالمی سطح پر "ورلڈ اورل ہیلتھ ڈے" منایا جاتا ہے جس کا مقصد دنیا بھر کے لوگوں کو منہ کی صحت کے حوالے سے آگاہ کرنا اور اپنے منہ کو صحت مند رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کی ترغیب دینا ہے۔

'بی پراؤڈ آف ہیلتھ یور ماؤتھ': ورلڈ اورل ہیلتھ ڈے

ہماری منہ کی صحت ہمارے جسم کو صحت مند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ہم جو کچھ کھاتے ہیں وہ ہمارے منہ کے ذریعے ہمارے جسم تک پہنچتا ہے۔ ایسی صورت حال میں اگر ہمارے منہ میں کسی انفیکشن یا بیماری کا اثر ہو تو یہ کھانے کے ذریعے ہمارے جسم میں داخل ہوجاتا ہے جس سے کئی طرح کے صحت کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ دانتوں اور منہ کی باقاعدگی سے صفائی کئی بیماریوں اور مسائل سے بچاتی ہے۔ ایسے میں "ورلڈ اورل ہیلتھ ڈے" ہر سال 20 مارچ کو منایا جاتا ہے جس کا مقصد لوگوں کو منہ کی صحت کو برقرار رکھنے کی ضرورت سے آگاہ کرنا اور انہیں منہ کی صحت برقرار رکھنے کی ترغیب دینا ہے۔

تاریخ، اہمیت اور تھیم

یہ دن پہلی بار 2007 میں منایا گیا تھا، جس کا مقصد ہر عمر کے لوگوں میں منہ کی صحت اور صفائی کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پھیلانا تھا۔ اس دن کو پہلی بار سال 2007 میں ورلڈ ڈینٹل فیڈریشن (FDI) کی طرف سے 12 ستمبر کو FDI کے بانی ڈاکٹر چارلس گوڈن کی یاد میں منایا گیا تھا۔ لیکن سال 2013 میں اس تقریب کو منانے کی تاریخ بدل کر 20 مارچ کر دی گئی۔ اس کے بعد سے ہر سال یہ دن عالمی سطح پر مختلف موضوعات پر منایا جاتا ہے۔ اس سال ورلڈ اورل ہیلتھ ڈے 2023 'بی پراؤڈ آف ہیلتھ یور ماؤتھ' کے تھیم پر منایا جا رہا ہے، جس کے تحت تمام لوگوں سے اپیل کی جارہی ہے کہ وہ اپنی منہ کی صحت کا خیال رکھیں تاکہ زندگی بھر آپ کی مسکراہٹ برقرار رہ سکے۔

واضح رہے کہ ورلڈ اورل ہیلتھ ڈے کے موقع پر دنیا بھر میں دانتوں کی تنظیمیں اورل ہیلتھ سے متعلق مفت ڈینٹل اسکریننگ کیمپ، سیمینار اور دیگر پروگرام منعقد کرتی ہیں۔ اس بار بھی اس موقع پر مختلف تنظیموں کی جانب سے دیگر پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو منہ کی دیکھ بھال یا منہ کی صحت کے حوالے آگاہ کیا جاسکے اور اس کے لیے تمام ضروری چیزوں پر عمل کریں۔

منہ کی صحت ضروری ہے

اہم بات یہ ہے کہ ایک بچے کے منہ میں 20 دانت ہوتے ہیں اور یہ خیال کیا جاتا ہے کہ بزرگ شہریوں کے منہ میں اپنی زندگی کے اختتام تک کم از کم 20 دانت ہونے ہی چاہئے۔ یہ ان کے منہ کی صحت کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔ درحقیقت صحت مند مسوڑھے، مضبوط دانت، غیر جانبدار سانس اور صاف زبان اچھی جسمانی اور ذہنی صحت کی نشانیاں ہیں۔ لیکن بعض اوقات یہ مسائل نہ صرف کسی جسمانی بیماری کے باعث بنتے ہیں بلکہ یہ مسائل بعض اوقات میں بہت سی عام اور سنگین بیماریوں کی علامات میں بھی شمار کئے جاتے ہیں۔

اعداد و شمار کیا کہتے ہیں

منہ کی صحت ایک بہت ہی نظرانداز کیا جانے والا موضوع ہے، کیونکہ اکثر لوگ دانتوں یا منہ سے متعلق مسائل پر اس وقت تک توجہ نہیں دیتے جب تک کہ وہ بہت زیادہ پریشان نہ ہونے لگیں۔ آج بھی لوگوں کی بڑی تعداد منہ کی صفائی کی اہمیت سے ناواقف ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے دانتوں اور منہ کی صفائی پر زیادہ توجہ نہیں دیتے اور پھر بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔ منہ کی صحت کے اعداد و شمار کی بات کریں تو، منہ کی بیماریاں عالمی سطح پر 3.5 بلین افراد کو متاثر کرتی ہیں، جن میں سے 90 فیصد کا تعلق دانتوں کے سڑنے سے ہے۔ ایک ہی وقت میں، 530 ملین سے زیادہ بچوں کو دودھ کے دانتوں میں خرابی کے مسئلے کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ، مسوڑھوں کی بیماری عالمی آبادی کے تقریباً 50% لوگوں کو متاثر کرتی ہے اور دانتوں کے گرنے کا سبب بنتی ہے۔

یہی نہیں بعض اوقات میں یہ منہ کے کینسر کی وجہ بھی بن سکتی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ منہ کے کینسر کو دنیا بھر میں 10 سب سے زیادہ عام کینسروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، دوسری طرف، بھارت میں کینسر کے کل مریضوں میں سے تقریباً 30فیصد منہ کے کینسر کے مریض ہیں، جن میں سے زیادہ تر ایڈوانس سٹیج میں ہیں۔ ساتھ ہی، سی ڈی سی کی رپورٹ کے مطابق، آگاہی کی کمی کی وجہ سے، تقریباً 70 فیصد لوگ ایسے ہیں جو پانچ سال میں ایک بار بھی اپنے دانتوں کی جانچ نہیں کرواتے۔ اوس کے علاوہ تقریباً 90 فیصد لوگ ایسے ہیں جو دن میں صرف ایک بار اپنے دانت صاف کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

دانتوں کو دیکھ بھال کرنے کا طریقہ

  • ڈاکٹروں کا ماننا ہے کہ منہ کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے کچھ اچھی عادات کو اپنانا اور کچھ چیزوں کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔ جن میں سے چند درجہ ذیل ہیں۔
  • دن میں کم از کم دو بار نرم برش سے باقاعدگی سے دانت صاف کریں۔
  • ہفتے میں 1-2 بار فلاسنگ کریں
  • مسوڑھوں کی باقاعدگی سے مساج بھی بہت فائدہ مند ہے۔ کیونکہ یہ منہ میں خون کی گردش کو بہتر بناتا ہے۔
  • جہاں تک ممکن ہو تازہ اور ہضم غذا کھائیں۔ جس میں تازہ پھل، ہری پتوں والی سبزیاں اور اناج شامل کیا جائے۔
  • چینی اور پراسیسڈ فوڈ سے دور رہیں۔
  • کھانا اچھی طرح سے چبا کر کھائیں۔ کھانے کو صحیح طریقے سے چبانے سے ضروری انزائمز منہ میں جاتے ہیں جو کہ ہاضمے کے عمل کو صحت مند رکھنے میں فائدہ مند ہوتے ہیں۔
  • پان مسالہ، تمباکو، گٹکھہ اور سگریٹ نوشی سے پرہیز کرنا ضروروی ہے۔
  • شراب کا استعمال کم کریں۔
  • سال میں ایک بار، آپ کو اپنے دانتوں کا ڈاکٹر سے چیک کرانا چاہیے۔ تاکہ دانتوں یا منہ میں کوئی مسئلہ ہو تو اس کا بروقت پتہ لگایا جا سکے اور اس کا علاج کیا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details