جنیوا: ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے بدھ کے روز بھارت میں تیار شدہ چار ممنوعہ ادویات کے لیے الرٹ جاری کیا ہے۔ الرٹ بنیادی طور پر بچوں کے استعمال سے پرہیز کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ اس ادویات کی شناخت مغربی افریقی ملک گامبیا میں ہوئی ہے جس سے اب تک 66 بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس ادویات میں زہریلا اور ممکنہ طور پر جان لیوا کیمیکل پایا گیا ہے۔ WHO issues medical product alert on four cough syrups made by India's Maiden Pharmaceuticals
یہ چارو ادویات کھانسی کے شربت ہے جو بھارت میں میڈن فارماسیوٹیکلس لمیٹڈ کے ذریعہ تیار کی گئی ہیں۔ ڈبلیو ایچ او بھارت میں کمپنی اور ریگولیٹری حکام کے ساتھ مزید تحقیقات کر رہا ہے۔ ڈبلیو ایچ او میڈیکل پروڈکٹ الرٹ نے کہا ہے کہ یہ چاروں ادویات غیر معیاری ادویات ہیں جو پرومیتھازین اورل سالیوشن، کوفیکسمالن بیبی کف سرپ، میکاف بیبی کف سرپ اور میگرپ این کولڈ سرپ، یہ سبھی ہریانہ میں واقع میڈن فارماسیوٹیکلز لمیٹڈ کے تیار کردہ ہیں۔
الرٹ میں کہا گیا ہے کہ چاروں ادویات میں سے ہر ایک کے نمونوں کا لیبارٹری تجزیہ اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ ان میں ڈائیتھلین گلائکال اور ایتھلین گلائکال کی ناقابل قبول سطح موجود ہے۔ جو ممنوعہ ہیں۔ اس کا استعمال جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ ادویات غیر محفوظ ہیں اور اس کا استعمال سنگین بیماری یا موت کا باعث بن سکتا ہے۔