حیدرآباد: ہمارے طرز زندگی میں ہر روز نئی نئی تبدیلیاں ہو رہی ہیں اور اس کا سب سے برا اثر ہمارے کھانے کی عادات پر پڑ رہا ہے۔ آرام سے چبائے بغیر جلدی جلدی کھانا، جب وقت ملے تو کھانا، جو مل جائے یا جو ذائقے دار لگے اسے کھانا، ہمارے معدے کے لیے خطرہ بن رہا ہے۔ جو کھانا پیٹ بھرنے کے لیے کھایا جاتا ہے، اب وہی کھانا پیٹ کے مختلف مسائل پیدا کر رہا ہے۔ ان مسائل میں تیزابیت، قبض، پیٹ کی خرابی اور گیس جیسے مسائل شامل ہیں، اس کے علاوہ پیٹ میں چھالے بھی ہوسکتے ہیں جنہیں پیٹ کا السر بھی کہا جاتا ہے۔
پیٹ کا السر کیا ہے؟
بعض اوقات میں کسی بھی ادویات کو زیادہ مقدار میں لینے پر معدے کی پرت پر چھالے پڑنے لگتے ہیں۔ تاہم اس کی وجہ آپ کی کھانے کی غلط عادتیں بھی ہوسکتی ہیں۔ یہ چھالے اوپری سطح ہر یا گہرے بھی ہو سکتے ہیں۔ جس میں درد یا خون کا بہنا بھی شامل ہو سکتا ہے۔ اگر معدے میں تیزابیت یا جلن زیادہ ہو تو یہ معدے کے السر کی وجہ بن سکتی ہے۔ اگر آپ السر کے شکار ہیں تو آپ کے لیے بہتر ہوگا کہ آپ کچھ کھانوں سے پرہیز کریں۔
السر کے ساتھ آپ کو کیا نہیں کھانا چاہئے؟
معدے میں السر کی شکایت ہو تو کافی اور الکوحل دونوں ہی آپ کے لیے نقصان دہ ہو سکتے ہیں۔ الکحل میوکوسل لائننگ کو متاثر کر سکتا ہے جو معدے کی سطح کی حفاظت کرتا ہے۔ اضافی کافی تیزاب کی پیداوار کو بڑھاتی ہے۔ یہ دونوں چیزیں معدے کی السر کے لئے خطرناک ہیں۔