اردو

urdu

ETV Bharat / sukhibhava

Tips for Radiant Skin: تیس کی عمر کے بعد اپنی جلد کی حفاظت کیسے کریں؟

وہ کہتے ہیں نہ کہ عمر محض ایک نمبر ہے لیکن شاید آپ کی جلد اس کہاوت سے اتفاق نہیں رکتھی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جو لوگ 30 سال کی عمر میں قدم رکھتے ہیں وہ اپنے جسم اور جلد میں طرح طرح کی تبدیلیاں محسوس کرتے ہیں۔ خراب جلد، بالوں کا سفید ہونا، ہاضمے کے مسائل، تھکاوٹ جیسی عام تبدیلیاں دیکھنے کو ملتی ہیں۔ Tips for Radiant Skin

تیس کی عمر کے بعد اپنی جلد کی حفاظت کیسے کریں؟
تیس کی عمر کے بعد اپنی جلد کی حفاظت کیسے کریں؟

By

Published : May 30, 2022, 4:57 PM IST

ماہرین اور ڈرمیٹالوجسٹس کا ماننا ہے کہ داغ دھبے یا چہرے پر ابھرنے والی لکیریں جیسی تبدیلیاں عمر بڑھنے کی علامت ہیں، جن سے آپ کو پریشان اور گھبرانا نہیں چاہیے، لیکن اہم سوال یہ ہے کہ یہ کیوں ہوتا ہے؟ تو اس کا جواب ہے کہ ایک وقت میں جلد کے خلیوں کے بننے کی شرح کم ہونے لگتی ہے اور جب آپ کے کولیجن اور ایلاسٹین توڑنے شروع ہوتے ہیں تب خلیوں کی دوبارہ بننے کی رفتار بھی سست ہوجاتی ہے۔ جب آپ سیاہ دھبے اور سورج سے نکلنے والی نقصاندہ شعاعوں سے لڑنے کے قابل نہیں ہوتے تب آپ کا جسم اپنی قدرتی چمک اور کوملتا کھونے لگتا ہے۔ Tips for Radiant Skin

اگرچہ عمر بڑھنا مکمل طور پر ایک قدرتی عمل ہے، لیکن بہت سے بیرونی ایجنٹ جیسے سورج کی روشنی، آلودگی اور یہاں تک کہ اندرونی ایجنٹ جیسے غیر صحت بخش کھانا، بے چینی اور نقصان دہ کیمیکلز سے بھرپور اسکین کیئر مصنوعات جلد کو تیزی سے اور وقت سے پہلے بوڑھا کرنے کا باعث بن سکتی ہے۔ تاہم روشن پہلو یہ ہے کہ آپ آسانی سے صحت مند جلد حاصل کر سکتے ہیں اور صحیح غذائیت کے ذریعہ عمر بڑھنے کی ان غیرفطری علامات کو روک سکتے ہیں۔ ایک برانڈ کی شریک بانی آرتی گل آپ کو کچھ ضروری نسخے بتائیں گی جو 30 سال کی عمر ہونے کے بعد بھی جلد کی بہترین صحت کو برقرار رکھنے میں مدد کرسکتی ہے۔

سب سے پہلے اور سب سے اہم - صحتمند کھانا

ہماری جلد ہماری خوراک سے بہت متاثر ہوتی ہے۔ کیونکہ آخر میں جو چیز آپ کھاؤ گے اس کا اثر ہی آپ کی جلد پر نظر آئے گا۔ یہ ضروی ہے کہ آپ جو کھانا کھاتے ہیں وہ آپ کی جلد کے لیے مفید ہو۔ لہذا جلد کی اچھی صحت سمیت مجموعی صحت کو یقینی بنانے کے لیے صاف ستھرا کھانا، ہری سبزیوں کا استعمال اور انتہائی پروسیسڈ کھانے سے پرہیز کرنا ضروری ہے۔ یہ بھی ضروری ہے کہ آپ روزنہ دو سے تین لیٹر پانی پئیں کیونکہ پانی جسم کے مختلف زہریلے مادوں کو باہر نکالنے میں مدد کرتا ہے اور جلد کی نمی کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے جس سے جلد کی لچک برقرار رہتی ہے۔ یہ خشک جلد کی وجہ سے ابھرے باریک لکیروں کی تشکیل کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔ اس علاوہ تمباکو نوشی جیسی عادات سے پرہیز کریں کیونکہ یہ جلد کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہے۔

بڑھاپے کو روکنے کے کے لیے کولیجن ضروری

جیسے جیسے ہم بڑے ہوتے ہیں، جسم میں کولیجن کی پیداوار کم ہوتی جاتی ہے۔ بڑھاپے کے علاوہ کولیجن کی کمی کے پیچھے دیگر بیرونی عوامل بھی ہیں۔ کولیجن پروٹین کی ایک شکل ہے جو جلد کی اچھی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے اور قدرتی لچک کو برقرار رکھ کر اسے چمکدار رکھتا ہے۔ اگر آپ کے جسم میں کولیجن کی سطح زیادہ ہے تو آپ کی جلد قدرتی طور پر مضبوط اور کومل نظر آئے گی۔ ہماری عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ کولیجن کی زیادہ سے زیادہ پیداوار کو سہارا دینے کے لیے یہ ضروری ہے کہ ہم صاف ستھرے اور ہری سبزی پر مبنی غذائیں کھائیں جن میں وٹامن سی زیادہ ہو اور ایسے سپلیمنٹس کھائیں جو قدرتی طور پر جسم میں کولیجن کی پیداوار کو بڑھا سکتے ہیں۔

سن اسکرین کو اپنا ساتھی بنالیں

سن اسکرین آپ کی جلد کی دیکھ بھال کے معمولات کا ایک بہت ہی لازمی حصہ ہے، چاہے آپ کی عمر کتنی ہی کیوں نہ ہو۔ جیسے جیسے ہم بوڑھے ہوتے ہیں ہم عمر بڑھنے کی پہلی علامات کا مشاہدہ کرتے ہیں۔ چاہے دھوپ ہو یا نہ ہو، سن اسکرین آپ کی روزمرہ زندگی کا حصہ ہونا چاہیے۔ زیادہ تر ماہرین آپ کی جلد کو سورج کی تیز شعاعوں سے بچانے کے لیے روزانہ ایس پی ایف کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔ سورج کی یو وی روشنی جھریوں، دھبوں، ٹیننگ اور صحتمند جلد کے خلیات کو ٹوٹنے کی وجہ ہے۔

چہرے کی مالش کروائیں

چہرے کی مالش کے فوائد کو محسوس کرنے کے لیے آپ کو اسے ایک بار کرکے دیکھنا چاہیے تب آپ کو اس کا فرق نظر آئے گا۔ چہرے کی مالش جلد کو وسیع پیمانے پر فوائد فراہم کرتی ہے جیسے خون کی گردش کو بڑھانا، نئے خلیوں کی پیداوار او پٹھوں کے تناؤ کو دور کرتی ہے۔چہرے کا مساج آپ کے استعمال کردہ کسی بھی بیوٹی پراڈکٹ کو بہتر جذب کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: Skincare Tips for Teenage: نو عمروں کو اپنی جلد کی حفاظت کیسی کرنی چاہیے؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details