اردو

urdu

Constipation remedies: یہ غذائیں قبض کو دور کرنے میں معاون

قبض ایک عام مسئلہ ہے جو ہر عمر کے لوگوں کو متاثر کرتا ہے حالانکہ خوراک میں تبدیلی کرنے کے بعد یہ بیماری کچھ عرصے بعد خود ہی ٹھیک ہوجاتی ہے، لیکن طویل تک قبض کئی سنگین امراض کا باعث بھی بنتی ہے اور ہاضمے کو بری طرح سے متاثر کرتی ہے۔

By

Published : Dec 17, 2022, 11:41 AM IST

Published : Dec 17, 2022, 11:41 AM IST

قبض کو دور کرتی ہے یہ غذا
قبض کو دور کرتی ہے یہ غذا

حیدرآباد: گیس اورقبض ایک عام مسئلہ ہے جو ہر عمر کے لوگوں کو متاثر کرتا ہے حالانکہ خوراک میں تبدیلی کرنے کے بعد یہ بیماری کچھ عرصے بعد خود ہی ٹھیک ہوجاتی ہے، لیکن طویل تک قبض کا مسئلہ کئی سنگین امراض کا باعث بھی بنتا ہے اور ہاضمے کو بری طرح سے متاثر کرتا ہے۔ اگر کوئی شخص ہفتے میں تین بار سے زیادہ پاخانہ نہیں کرتا ہے تو اس کا معدہ مکمل طور پر صاف نہیں ہوپاتا اور اس کا مطلب ہے کہ وہ قبض کا شکار ہے۔ This diet helpful in relieving constipation

قبض جیسے جیسے پرانا ہوتا ہے، ویسے ویسے مسئلے بڑھنے لگتے ہیں۔ قبض کی وجہ سے پیٹ میں درد، گیس اور ہاضمے میں دقت جیسے کئی مسائل پیدا ہوجاتے ہیں۔ قبض کے کئی وجوہات ہوسکتے ہیں، جن میں پانی کی کمی، فائبر سے بھرپور غذاؤں کا کم استعمال، جسمانی سرگرمی کی کمی، بعض ادویات کا استعمال، ہاضمے کی خرابی اور آنتوں کے بیکٹیریا میں عدم توازن شامل ہیں۔ اسی لیے قبض کو دور کرنے کے لیے کھانے کی اشیاء تجویز کرنا ضروری ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر کچھ تجویز کردہ اشیا مضمون میں درج ذیل ہیں۔

کیا جلاب قبض میں مدد کر سکتا ہے؟

اکثر لوگ سوچتے ہیں کہ جلاب آپ کے قبض کے مسئلے کو دور کرسکتا ہے۔ لیکن ہمیشہ اس پر انحصار نہیں کیا جاسکتا ہے۔ زیادہ جلاب آپ کے جسم پر برا اثر ڈال سکتا ہے۔ اس لیے اپنی قبض کو دور کرنے کے لیے آپ کو ایسی قدرتی غذاؤں کو اپنے خوراک میں شامل کرنا چاہیے جو آپ کے معدے کو صاف کرتے ہیں تاکہ آپ کا نظام ہاضمہ بھی بہتر ہو اور آپ کو قبض سے بھی نجات ملے۔

سیب قبض کو دور کرنے میں مددگار ہوتا ہے

روزانہ ایک سیب کھانے سے آپ کو قبض سے راحت مل سکتا ہے، کیونکہ سیب اور خاص طور سے اس کے چھلکے میں بڑی مقدار میں فائبر ہوتا ہے۔ جو آپ کے پاخانے کو نرم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ سیب آپ کی مجموعی صحت کے لیے بھی بہتر ہوتا ہے۔

خشک آلو بخارہ پیٹ کو صاف کرتا ہے

اگر آپ کو ہمیشہ قبض کی شکایت رہتی ہے تو آپ کو خشک آلو بخارہ کا کا استعمال کرنا چاہیے۔ اس کے لیے دو سے تین سوکھے آلو بخارہ کو رات بھر پانی میں بھگو دیں اور صبح خالی پیٹ اس کو کھائیں۔ اس کو روزانہ استعمال کرنے سے آپ کو قبض سے نجات مل سکتا ہے۔ کیونکہ اس میں فائبر، سوربیٹول اور کلوروجینک ایسڈ ہوتا ہے جو قبض کو دور کرتا ہے۔

خوراک میں صحت بخش چکنائی والی غذائیں شامل کریں

اپنے خوراک میں صحت بخش چکنائی والی غذائیں شامل کریں، آپ صحت مند مونو سیچوریٹڈ اور پالی ان سیچوریٹڈ چکنائی والی غذائیں کھا کر قبض کے مسئلے پر قابو پا سکتے ہیں۔ صحت مند مونو سیچوریٹڈ اور پالی ان سیچوریٹڈ چکنائی کا مطلب ہے صحت مند چکنائی والی غذائیں جیسے زیتون کا تیل، ایؤکاڈو، مچھلی، سالمن، ناریل، دیسی گھی، میوے اور بیج جیسے غذا آنتوں کی حرکت میں آسانی پیدا کرتی ہے جس سے قبض کا مسئلہ دور جاتا ہے۔

قبض سے نجات پانے کے لیے روزانہ کے خوراک میں ہری سبزیاں ضرور شامل کریں۔ ہری سبزیوں میں موجود فائبر آپ کے پاخانے کو باہر نکالنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ پالک، بروکولی، گوبھی جیسی سبزیاں مجموعی صحت کے لیے بہت اچھی ہوتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ معدے کی صفائی میں بھی مدد کرتے ہیں کیونکہ یہ وٹامنز اور منرلز کا بہترین ذریعہ ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ قبض ایک عام مسئلہ ہے لیکن اسے چھوٹا مسئلہ سمجھ کر نظر انداز نہیں کرنا چاہیے کیونکہ طویل عرصے تک قبض کا مسئلہ رہنے سے انسان کا نظام ہاضمہ خراب ہونے لگتا ہے اور اس سے صحت بری طرح متاثر ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے انسان کو اکثر گیس، پیٹ میں درد، سر درد، چہرے پر دانے، بھوک نہ لگنا، کمزوری محسوس ہونا، پیٹ پھولنا اور متلی جیسے مسائل ہوتے رہتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details