حیدرآباد: موجودہ دور میں بہت سے لوگ خون میں آکسیجن کی کمی کا سامنا کررہے ہیں جس کی وجہ سے انہیں روزمرہ کی زندگی میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اگر آپ خون میں آکسیجن کی سطح کو بڑھانا چاہتے ہیں تو آپ کو اپنی خوراک میں ایسی غذاؤں کو شامل کرنا ہوگا، جن میں الکلائن کی مقدار زیادہ ہو۔ اگر آپ کو بھی ایسے مسائل کا سامنا ہے تو ہم آپ کے مسئلے کا حل لے کر آئے ہیں۔
جب بلڈ میں آکسیجن کی کمی ہو تو ان چیزوں کو خوراک میں شامل کریں
ماہر غذائیت کے مطابق بھارت میں کچھ ایسے پھل اور سبزیاں پائی جاتیں ہیں، جنہیں کھانے سے آپ کے خون میں آکسیجن کی سطح بڑھ جاتی ہے، اس لیے آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ آئیے جانتے ہیں بلڈ میں آکسیجن کم ہونے پر اپنے خوراک میں کن چیزوں کو شامل کرنا چاہئے۔
لیموں
لیموں ایک ایسی سبزی ہے جو ہمارے گھروں میں اکثر استعمال ہوتی ہے۔ عام طور پر اس کا استعمال ہاضمے سے متعلق مسائل کو دور کرنے کے لیے کیا جاتا ہے، لیکن آپ کو یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ لیموں ایک آکسیجن پر مبنی غذا ہے، جو آپ کی جسمانی ضروریات کے لیے بہت ضروری ہے۔
آم اور پپیتا