حیدرآباد: کینسر ایک خطرناک اور جان لیوا مرض ہے۔ کینسر کی بہت سی قسمیں ہیں اور سبھی قسمیں مختلف طریقوں سے جسم کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ کینسر کی بیماری کوئی اچانک نہیں ہوتی ہے۔ یہ جسم میں آہستہ آہستہ بڑھنے والی بیماری ہے۔ اس وقت دنیا بھر میں کینسر کی بہت سی ادویات اور طبی علاج موجود ہیں لیکن اس سے بچنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اس کے علامات کو بروقت پہچانا جائے تاکہ صحیح وقت پر بہتر علاج مل سکے۔
کینسر سے بچنے کا طریقہ کیا ہے؟ جسم میں کینسر کے خلیات آہستہ آہستہ بڑھتے ہیں، اس لیے وقت رہتے اس کا علاج ضروری ہوتا ہے۔ آپ جو کھاتے، پیتے ہیں اسی سے طے ہوتا ہے کہ آپ کو کینسر کا کتنا خطرہ ہے۔ کینسر سے بچاؤ کے لیے علامات کی بروقت نشاندہی، وقتاً فوقتاً چیک اپ، فعال طرز زندگی اور صحت بخش خوراک ضروری ہے، لیکن روزانہ کھائی جانے والی کچھ سبزیاں کینسر سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، تو آئیے جانتے ہیں وہ کون سی سبزیاں ہیں جو آپ کو کینسر محفوظ رکھنے میں مدد کرتی ہیں۔
کیا بنس کینسر سے محفوظ رکھتی ہے
بنس میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور دیگر مطالعات سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ فائبر سے بھرپور غذا کا استعمال بڑی آنت کے کینسر سے محفوظ رکھتی ہے۔ ایک تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ خشک بنس کھانے سے ٹیومر ہونے کا خطرہ کم رہتا ہے۔ چوہوں پر کی گئی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ بلیک بنس کو خوراک میں شامل کرنے سے کینسر کا خطرہ 75 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔
گاجر میں کینسر سے لڑنے کی طاقت ہوتی ہے
متعدد مطالعات سے پتا چلتا ہے کہ گاجر کھانے سے بعض قسم کے کینسر کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ ایک تحقیق میں، محققین (ریف) نے پایا کہ گاجر کھانے سے بڑی آنت کے کینسر کا خطرہ 26 فیصد تک کم ہو سکتا ہے۔ اتنا ہی نہیں بلکہ گاجر پروسٹیٹ کینسر کی نشوونما کو 18 فیصد تک کم کر سکتا ہے۔
کیا لہسن کھانے سے کینسر کا خطرہ کم ہوجاتا ہے