اردو

urdu

ETV Bharat / sukhibhava

Sleeping in Sweater: اونی کپڑے پہن کر سونا صحت کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے - سویٹر پہن کر سونا خطرناک ہے

سردیوں کے موسم میں اونی کپڑے جیسے سویٹر یا موزے لحاف کے اندر پہن کر سونا Sleeping in Sweater صحت سے متعلق بہت سے مسائل کا باعث بن سکتا ہے اور ذیابیطس کے مریضوں، دل کے مریضوں، بلڈ پریشر کے مسائل میں مبتلا افراد اور سانس لینے میں دشواری کا شکار افراد کے لیے سردیوں میں مسائل بڑھا سکتی ہے۔sleeping with sweaters can be dangerous

sleeping with sweaters in winter can be dangerous
اونی کپڑے پہن کر سونا صحت کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے

By

Published : Jan 23, 2022, 10:46 PM IST

سردیوں کے موسم میں بہت سے لوگ سردی سے بچنے کے لیے رات کو سوتے وقت بھی سویٹر یا موزے پہن کر سوتے Sleeping in Sweater ہیں۔ لیکن بچے ہوں یا بڑے یہ عادت کسی کے لیے اچھی نہیں ہے۔sleeping with sweaters can be dangerous

ڈاکٹرز کا خیال ہے کہ یہ عادت ذیابیطس کے مریضوں، دل کے مریضوں، بلڈ پریشر کے مسائل میں مبتلا افراد اور سانس لینے میں دشواری کا شکار افراد کے لیے سردیوں میں مسائل بڑھا سکتی ہے۔

ہریانہ کے سینئر فزیشن ڈاکٹر راجیش سنگھ گریوال کا کہنا ہے کہ سردیوں میں زیادہ دیر تک سویٹر پہننے سے نہ صرف انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، بلکہ یہ عادت صحت اور جلد سے متعلق مسائل اور پریشانیوں کا باعث بھی بن سکتی ہے۔ ان میں سے چند اہم قبل ذکر ہیں۔

سانس لینے میں پریشانی

ڈاکٹر راجیش بتاتے ہیں کہ عام طور پر اونی کپڑے موٹے ریشوں سے بنے ہوتے ہیں اور زیادہ تر لوگ روزانہ اونی کپڑے نہیں دھوتے۔ ایسی حالت میں کئی بار دھول کے ذرات ان کے ریشوں میں جمع ہونے لگتے ہیں یا گرم کپڑوں کی وجہ سے جسم پر پسینہ یا گندگی آنے سے ان میں بیکٹیریا بڑھنے لگتے ہیں۔ ایسے میں وہ لوگ جو پہلے سے ہی دمہ، برونکائٹس جیسے سانس کے امراض میں مبتلا ہیں، ان کے مسائل دھول، بیکٹیریا کی وجہ سے بڑھ جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Mental stress Dangerous for Heart Patients: طویل ذہنی دباؤ دل کے مریضوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے

اس کے علاوہ نہ صرف ان کے لیے بلکہ صحت مند افراد کے لیے بھی الرجی یا انفیکشن جیسے نزلہ، بخار، زکام کے رابطے میں آنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ یہی نہیں بعض اوقات رات کو سویٹر پہننے سے ان میں پھنسی گردوغبار کی وجہ سے کھانسی کا مسئلہ بھی ہو سکتا ہے۔

بلڈ سرکولیشن پر اثر

ڈاکٹر راجیش کے مطابق رات کو سویٹر پہن کر سونے سے زیادہ پسینہ آتا ہے جس سے بلڈ سرکولیشن متاثر ہوتا ہے۔ درحقیقت سردیوں میں ہماری خون کی شریانیں سکڑ جاتی ہیں۔ ایسی حالت میں جب ہم سویٹر، ٹوپی یا موزے پہن کر سوتے ہیں تو سویٹر اور لحاف دونوں کے اثر سے ہمارا جسم گرم ہوجاتا ہے، لیکن وہ گرمی ہمارے اونی کپڑوں اور لحاف کی وجہ سے باہر نہیں نکل پاتی جس سے دم گھٹنے لگتا ہے، بے چینی اور گھبراہٹ جیسے ہی مسائل پیدا ہونے لگتے ہیں۔

جلد کے مسائل اور الرجی کا خطرہ

ڈاکٹر راجیش مزید بتاتے ہیں کہ رات کو اونی کپڑے، سویٹر یا موزے پہننے سے جسم میں زیادہ گرمی یا پسینے کی وجہ سے بیکٹیریا بڑھ سکتے ہیں جو جلد پر ریش یا الرجی کا باعث بن سکتے ہیں۔خاص طور پر "جن لوگوں کی جلد پر الرجی اور بیماری پہلے سے موجود ہو انہیں ایسا بالکل نہیں کرنا چاہیے۔ کیونکہ رات کو اونی کپڑوں میں سونے سے یہ مسائل بڑھ سکتے ہیں۔

رات کو اونی کپڑے پہننا کیوں درست نہیں؟

ڈاکٹرز بتاتے ہیں کہ درحقیقت اونی کپڑوں کے ریشے عام طور پر سوتی کپڑوں کے ریشوں سے زیادہ موٹے ہوتے ہیں۔ جب ہم اونی کپڑے پہن کر لحاف میں سوتے ہیں تو اونی کپڑوں کے ریشے ہمارے جسم کی حرارت کو بند کر دیتے ہیں۔ جس کی وجہ سے شوگر اور دل کے امراض کے مریضوں کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ ہو جاتا ہے۔

خاص طور پر بزرگوں کو اس طرح کے مزید مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ڈاکٹر راجیش بتاتے ہیں کہ اگر سوتے وقت کچھ گرم پہننا ہو تو تھرمو کوٹ پہنا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اونی موزے کی بجائے سوتی موزے پہن کر سونا بہتر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details