حیدرآباد: کینسر ایک جان لیوا مرض ہے۔ اگر اس کی علامات کا بروقت بتا نہ چلے تو یہ جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔ جلد کا کینسر، کینسر کے تمام اقسام میں سب سے زیادہ عام ہے۔ عام طور پر لوگوں کو جلد کے کینسر کے بارے میں معلومات کم ہوتی ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ لوگ اکثر جلد میں ہونے والی تبدیلیوں کو ایک عام مسئلہ سمجھ کر نظر انداز کر دیتے ہیں۔ بہت سے معاملات میں، کینسر کا پتہ ایسے وقت میں چلتا ہے جب علاج ناممکن ہو جاتا ہے۔ Skin changes can be symptoms of skin cancer
ڈاکٹروں کے مطابق ڈی این اے خراب ہونے کی وجہ سے خلیات میں غیر معمولی اضافہ کینسر کی بڑی وجہ ہوتی ہے۔ جب بھی جلد کے خلیات میں اضافہ ہوتا ہے تو یہ کینسر کا سبب بنتا ہے۔ جلد کے خلیوں میں اضافہ ان حصوں میں زیادہ ہوتا ہے جہاں سورج کی روشبی کم پہنچتی ہے۔ اس لیے اگر جلد میں کہیں بھی غیر معمولی تبدیلیاں نظر آئے تو اسے نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔
جلد کے کینسر کی علامات
- جلد میں تل جیسے سیاہ دھبوں کا اچانک نمودار ہونا
- پرانے تل یا جلد میں تیزی سے تبدیلی آنا
- جلد پر نظر آنے والے تل یا مسے سے مسلسل پپڑی کا نکلنا
- جلد پر سرخ پپڑیدار نشان کا ہونا
- جلد پر مسلسل جلن کا احساس
- جسم پر کہیں بھی مستقل خارش
جلد کے کینسر کی اقسام
- بیسل سیل کارسنوما
- اسکیمس سیل کارسنوما
- میلینوما
- ایکٹینک کیراٹوسس
جلد کے کینسر کا علاج