کورونا ویکسین نہیں لینے والی حاملہ خواتین میں کورونا انفیکشن مردہ بچوں کی پیدائش کی وجہ ہے، یہ کیوں ہوتا ہے اس کے میکانزم کو سمجھ پانا ابھی ممکن نہیں ہوپایا ہے۔ تاہم اس بارے میں ریسرچ کی جارہی ہے۔ آئیے ہم کچھ بات سے آگاہ کرواتے ہیں، جنہیں سائنسداں سچ مان رہے ہیں۔ COVID-19 Infection Cause Stillbirths in Unvaccinated Pregnant Women
یو ایس اے ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق 44 رکنی بین الاقوامی تحقیقی ٹیم نے 12 ممالک سے 64 مردہ بچوں کی پیدائش کے کیسز اور پیدائش کے ابتدائی ایام (neonatal deaths) میں ہونے والی چار اموات کا مطالعہ کیا تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ کس طرح کووڈ 19، ویکسین نہیں لینے والی حاملہ خاتون میں زچگی کے دوران بچوں کی موت کا باعث بنتا ہے۔ COVID 19 causes Stillbirths
آرکائیوز آف پیتھالوجی اینڈ لیبارٹری میڈیسن میں شائع ہونے والی تحقیق سے معلوم چلتا ہے کہ کووڈ 19 انفیکشن پلاسینٹا کو تباہ کر دیتا ہے۔ پلاسینٹا کے تباہ ہونے سے جنین تک آکسیجن کی رسائی نہیں ہو پاتی ہے۔ اٹلانٹا میں مقیم پیتھالوجسٹ اور اس مطالعہ کے لیڈ مصنف ڈاکٹر ڈیوڈ شوارٹز نے بتایا کہ ' ہمارے مطالعہ میں پایا گیا کہ حمل کے دوران کووڈ 19 سے متاثرہ حاملہ خاتون میں مردہ پیدائش کی بنیادی وجہ پلاسینٹا کا کمزور ہونا ہے'۔
انہوں نے مزید کہا کہ '68 کیسز میں سے اوسطاً 77 فیصد پلاسینٹا تباہ ہوچکی تھی اور یہ جنین کی اہم ضروریات کو پورا کرنے کے قابل نہیں ہوتے۔ جس کے نیتجے میں مردہ پیدائش یا پیدائش کے ابتدائی ایام میں بچوں کی موت واقع ہوجاتی ہے۔
شوارٹز نے کہا کہ جن کیسوں کا مطالعہ کیا گیا، ان میں محققین نے پایا کہ کورونا متاثرہ ماؤں کے پلاسینٹا میں شدید پیچیدگیاں ہیں جسے SARS-CoV-2 پلاسینٹائٹس کہتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹیم نے پلاسینٹا میں کچھ زخم بھی پائے، جو ماں اور بچے کے بلڈ فلو کو بلاک کردیتا ہے اور آکسیجن کے بہاؤ کو بھی روک دیتا ہے۔ یہ پلاسینٹل ٹشوز کو بھی ختم کردیتا ہے۔' رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ' ان تمام کیسز میں فائبرن میں اضافہ دیکھا گیا ہے'۔ فائبرین ایک پروٹین ہے، جو بلڈ کلوٹنگ کا باعث بنتا ہے۔ کورونا کی وجہ سے حاملہ خاتون میں بڑے پیمانے پر فائبرین پیدا ہونے لگتا ہے، جو پلاسینٹا میں خون اور آکسیجن کے بہاو کو روکنے کے لیے ذمہ دار ہوتا ہے۔
محققین کے مطابق ماؤں اور بچوں میں پائے جانے والے بہت سے انفیکشن ڈیلٹا کے مختلف قسم کی وجہ سے ہوئے نہ کہ اومیکرون کی وجہ سے۔ حالانکہ حمل کے دوران جو دیگر وائرل، بیکٹیریل اور پیراسیٹک انفیکشن ہوتے ہیں، وہ پلاسینٹا سے سفر کرتے ہوئے مردہ پیدائش کی وجہ بنتے ہیں اور جنین کے اعضاء کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ لیکن شوارٹز نے بتایا کہ SARS-CoV-2 پلاسینٹا پر ہی رکا رہتا ہے اور یہیں سے وہ جنین کو سب سے زیادہ نقصان پہنچاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "پلاسینٹا کی تباہی اتنی شدید ہے کہ جنین کے متاثر ہونے یا نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔"
مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ کووڈ 19 ویکسین حاملہ خاتون اور بچے دونوں کے لیے محفوظ اور موثر ہے۔ مطالعات سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ویکسین سے اینٹی باڈیز جنین تک جا سکتی ہیں اور پیدائش کے بعد بچے کو کووڈ سے تحفظ فراہم کر سکتی ہیں۔ COVID Vaccine is Safe for Both the Mother and Baby
مزید پڑھیں:حاملہ خواتین پر کووڈ 19 کے اثرات پر خصوصی رپورٹ