حیدرآباد: نیم ایک روایتی اور طاقتور دوا ہے جس کے فوائد کے بارے میں صدیوں سے باتیں کی جاتی رہی ہیں۔ نیم اپنے اینٹی ایزنگ خصوصیات کے لیے جانا جاتا ہے۔ اس میں اینٹی آکسیڈنٹ کی خصوصیات کثیر مقدار میں پائی جاتی ہیں جو جِلد کے لیے فائدہ مند ہوتی ہیں۔ نیم میں موجود وٹامنز اور فیٹی ایسڈ جِلد کو صحت مند رکھنے میں کار آمد ثابت ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی یہ چہرے کی جھریوں اور باریک لکیروں کو بھی یہ کم کرتا ہے۔ جس سے آپ کی جلد تازہ اور خوبصورت نظر آتی ہے۔ یہی نہیں، نیم خون کو صاف کرنے میں بھی مددگار ہوتا ہے۔ Neem is beneficial in dryness and skin problems
نیم صحت کے لئے قدرتی علاج:
نیم نہ صرف آیورویدک ادویات میں استعمال کیا جاتا ہے بلکہ نیم کے درخت کا عرق کئی گھریلو علاج میں شامل کیا جاتا ہے۔ بھارت میں نیم کا استعمال ادویات کے طور برسوں سے کیا جاتا رہا ہے۔ تاہم بالوں اور جلد کے مسائل میں نیم کے پتوں کا خوب استعمال کیا جاتا ہے۔ Neem is beneficial in dryness and skin problems
نیم میں اینٹی فنگل اور اینٹی بیکٹیریل دونوں خصوصیات موجود ہوتے ہیں:
نیم کے پتے فنگل اور بیکٹیریل انفیکشن کے علاج کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ یہ چکن پاکس کے علاج میں بھی استعمال کیے جارہے ہیں۔ چکن پاکس کے مریضوں کو نیم کے پانی سے غسل کرایا جاتا ہے۔ Neem is beneficial in dryness and skin problems
نیم ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے:
ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے لیے صرف دودھ ہی ضروری نہیں ہے بلکہ نیم کے پتوں میں بھی کیلسیم اور معدنیات کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے جو ہڈیوں کو مضبوط بنانے اور کسی بھی سوزش کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے۔ عمر دزار لوگوں کے جوڑوں میں ہونے والے درد کو کم کرنے کے لیے اکثر نیم کے تیل کا استعمال کیا جاتا ہے۔ Neem is beneficial in dryness and skin problems