حیدرآباد: پودینہ میں وٹامن سی، وٹامن اے اور وٹامن بی کمپلیکس جیسی خصوصیات بڑی مقدار میں پائی جاتی ہیں۔ پودینہ میں کچھ ایسی خصوصیات بھی ہوتے ہیں جس کی استعمال کے بعد آپ فوراً تروتازہ محسوس کرنے لگتے ہیں۔ دوسری جانب پودینہ میں مینتھال، مینتھان اور لیمونین جیسے کئی ضروری تیل پائے جاتے ہیں۔ جو آپ کے پیٹ کی خرابی کو درست کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
لوگ عام طور پر پودینہ کی چٹنی بڑے ہی شوق سے کھاتے ہیں، لیکن کیا آپ نے کبھی پودینے کی چائے پی ہے؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کے لیے پیپرمنٹ چائے بنانے کی ترکیب لائے ہیں۔ پیپرمنٹ چائے لذیذ اور صحت بخش ہوتے ہیں۔ اس کا استعمال آپ کے جسم سے گرمی کو نکالنے میں مدد کرتا ہے، تو آئیے جانتے ہیں پیپرمنٹ ٹی بنانے کا طریقہ۔