اردو

urdu

ETV Bharat / sukhibhava

Economic Crisis in Sri Lanka سری لنکا میں 5 سال سے کم عمر کے بچے تغذیہ کی کمی کے شکار

سری لنکا کے 5 سال سے کم عمر کے بچوں میں غذائی قلت کی شرح میں مزید اضافہ درج کیا گیا ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ سری لنکا کا معاشی بحران بتایا جارہا ہے۔

سری لنکا کے 5 سال سے کم عمر بچوں میں غذائی قلت بڑھ رہی ہے
سری لنکا کے 5 سال سے کم عمر بچوں میں غذائی قلت بڑھ رہی ہے

By

Published : Jan 5, 2023, 5:21 PM IST

کولمبو: سری لنکا کی بدترین معاشی بحران کے درمیان پانچ سال سے کم عمر کے بچوں میں غذائی قلت کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ وزیر صحت کیہیلیا رامبوکویلا نے جمعرات کو کہا کہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ شنہوا نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق رامبوکویلا نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2021 اور 2022 میں غذائیت کی کمی کے اعداد و شمار میں مزید اضافہ ہوا ہے اور اس صورتحال کی ایک بڑی وجہ غیر صحت بخش کھانوں کی فراہمی ہے۔ Malnutrition rises among sri lankan kids under5

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی معاشی بحران کے درمیان لوگوں کی قوت خرید میں کمی درج کی گئی جس کی وجہ سے بچوں میں غذائیت کی کمی میں اضافہ ہوا ہے۔ ایک حالیہ رپورٹ میں، اقوام متحدہ کے ادارے نے کہا کہ سری لنکا کا شدید معاشی بحران جو 2023 تک جاری رہنے کی توقع ہے، تاہم اس سال ایک اندازے کے مطابق 6.2 ملین افراد کو انسانی امداد کی فوری ضرورت ہے۔ Malnutrition rises among sri lankan kids under5

یونیسیف کے مطابق، موجودہ بحران سے پہلے بھی سری لنکا میں بچوں کی غذائی قلت کی شرح جنوبی ایشیا میں دوسرے نمبر پر تھی اور 5 میں سے 2 شیر خوار بچوں کو کم از کم قابل قبول خوراک نہیں کھلائی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:

اب خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے ساتھ، 70 فیصد گھرانوں نے خوراک کی کھپت میں کمی کی اطلاع دی ہے، اور ایندھن کے بحران اور بجلی کی بار بار کٹوتی بچوں کے لیے صحت اور تعلیم سمیت اہم خدمات میں رکاوٹ بن رہی ہے۔Malnutrition rises among sri lankan kids under5

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details