پھیپھڑوں کا کینسر دوسری سب سے عام قسم ہے جس سے دنیا بھر میں ہر سال بڑی تعداد میں اموات ہوتی ہیں۔ پھیپھڑوں یا پھیپھڑوں کے کینسر کے بارے میں لوگوں میں آگاہی پھیلانے کے غرض سے نومبر کے مہینے کو پھیپھڑوں کے کینسر سے آگاہی کے مہینے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ Lung cancer is a dangerous type of cancer
پھیپھڑوں کا کینسر ایک پیچیدہ کینسر ہے۔
پھیپھڑوں کا کینسر یا لنگس کینسر، کینسر کی ان اقسام میں سے ایک ہے جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔ عالمی سطح اعداد و شمار کی بات کریں تو ہر سال صرف امریکہ میں تقریباً 218,500 افراد پھیپھڑوں کے کینسر سے متاثر ہوتے ہیں، جن میں سے تقریباً 142,000 کی اس سے موت ہوجاتی ہے۔ امریکہ ہی نہیں بلکہ بھارت سمیت دنیا کے کئی ممالک میں اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین صحت کا خیال ہے کہ لنگس کینسر ترقی پذیر ممالک میں مردوں میں سب سے زیادہ عام ہے۔ Lung cancer is a dangerous type of cancer
ہر سال نومبر کو پھیپھڑوں کے کینسر کے مہینے کے طور پر منایا جاتا ہے جس کا مقصد لوگوں میں پھیپھڑوں کے کینسر کی سنگینی اور اس کی علامات کو سمجھنے اور اس سے بچاؤ کے لیے بروقت کوششیں کرنے کی ضرورت کے بارے میں آگاہی پھیلانا ہے۔ اس سال دیگر تقریبات کے علاوہ لوگوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ #LungCancerAwarenessMonth کا استعمال کرکے اپنے تجربات شیئر کریں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر چلائے جارہے اس آگاہی مہم کا حصہ بنیں۔ Lung cancer is a dangerous type of cancer
بھارت کے اعداد و شمار
کینسر اگینسٹ انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت میں ہر سال پھیپھڑوں کے کینسر کے تقریباً 67 ہزار نئے کیس سامنے آتے ہیں۔ جن میں 48 ہزار سے زائد مرد اور 19 ہزار سے زائد خواتین شامل ہوتے ہیں۔ تشویش کی بات یہ ہے کہ ان متاثرین میں سے تقریباً 63 ہزار افراد موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔ دنیا بھر میں پھیپھڑوں کے کینسر کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد کے بارے میں بات کریں تو یہ تمام قسم کے کینسر کی وجہ سے ہونے والی اموات میں سے 18.2 فیصد ہے۔ وہیں نیشنل کینسر رجسٹری کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2020 میں بھارت میں مردوں میں پھیپھڑوں کے کینسر کے مریضوں کی تعداد 679,421 تھی، جب کہ خواتین میں یہ 712,758 تھی۔Lung Cancer Awareness
ماہرین کا خیال ہے کہ اگرچہ پھیپھڑوں کے کینسر کی ابتدائی مراحل میں نشاندہی کرنا مشکل ہے لیکن اگر اس کی علامات کا بروقت پتہ چل جائے اور بروقت علاج شروع کر دیا جائے تو اس کے خطرے سے کافی حد تک بچا جا سکتا ہے۔ عام طور پر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ پھیپھڑوں کے کینسر کی وجہ صرف تمباکو نوشی اور آلودگی ہے۔ جو کافی حد تک درست ہے کہ آلودگی کے علاوہ پھیپھڑوں کے کینسر کی وجہ زیادہ تر صورتوں میں سگریٹ یا ہُکّے کا زیادہ استعمال یا ان سے پیدا ہونے والے دھوئیں کا زیادہ دیر لینا۔ لیکن پھیپھڑوں کا کینسر کے کئی اور وجوہات ہوسکتے ہیں۔ جن میں سے ایک موروثی بھی ہے۔ اس کے علاوہ ریڈی ایشن تھراپی یا مخصوص قسم کی پیچیدہ تھراپی اس بیماری کے مضر اثرات ہیں۔ اس کے علاوہ سرطان پیدا کرنے والے مادے، بڑھاپا اور موٹاپا وغیرہ بھی اس بیماری کے ذمہ دار ہوسکتے ہیں۔ Lung Cancer Awareness Month November
پھیپھڑوں کے کینسر کی علامات
پھیپھڑوں کے کینسر کے ابتدائی مراحل میں درج ذیل علامات دیکھی جا سکتی ہیں۔
مسلسل کھانسی
سانس لینے میں دشواری