نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سبجیکٹ ایسوسی ایشن آف دی سینٹر فار ارلی چائلڈ ہوڈ ڈولپمنٹ اینڈ ریسرچ (سی ای سی ڈی آر)نے مورخہ گیارہ اکتوبر دوہزار بائیس کو پوسٹر سازی اور نعرہ لکھنے کا مقابلہ منعقد کرکے انٹرنیشنل ڈے آف دی گرل چائلڈ منایا۔ مقابلوں کے انعقاد کا مقصد لڑکی کو درپیش مسائل سے متعلق بیداری پیدا کرنا تھا۔ مقابلہ میں یونیورسٹی کے مختلف فیکلٹیز اور شعبہ جات کے طلبا و طالبات نے حصہ لیا۔ کم عمر لڑکیو کو با اختیار بنانے اور دنیا بھر میں اس کی آواز کو مضبوطی دینے کے مقصد سے ہر سال انٹرنیشنل ڈے آف گرل چائلڈ گیارہ اکتوبر کو منایا جاتاہے۔
پروگرام میں پروفیسر ارچنا داسی (پروفیسر ان چارچ) ڈاکٹر صوفیہ عظمت (طلبا مشیر) نے شرکت کی۔ پروگرام میں سبجیکٹ ایسو سی ایشن آف سی ای سی ڈی آر جامعہ ملیہ اسلامیہ کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔ مقابلے میں پروفیسر انوبھا راجیش اور ڈاکٹر سیما ناز نے جج کے فرائض انجام دیے۔