وارانسی: وزیراعظم نریندر مودی جمعہ کے روز اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی پہنچے۔ اس دوران انہوں نے ون ورڈ ٹی بی سمٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ٹی بی ہارے گا، انڈیا جیتے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ٹی بی کے خلاف ہر ملک کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر کھڑا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے جمعہ کو ایک بٹن دبا کر نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ ہائی کنٹینمنٹ لیبارٹری، وارانسی برانچ کا سنگ بنیاد رکھا۔ پھر اپنا تقریر شروع کیا۔
پی ایم مودی نے کہا کہ 'ایک ملک کے طور پر بھارت کا نظریہ واسودھیو کٹمبکم کی ہے' یعنی'پوری دنیا ایک خاندان ہے'۔ بھارت کا یہ قدیم خیال آج کے جدید دنیا کو ایک نیا وژن دے رہا ہے۔ اس لیے بھارت نے G20 کی تھیم- ایک دنیا، ایک پریوار، ایک مستقبل رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ٹی بی کے خلاف ہر ملک کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے۔ مودی نے کہا کہ 2014 کے بعد سے بھارت نے جس نئی سوچ اور نقطہ نظر کے ساتھ ٹی بی کے خلاف کام کرنا شروع کیا ہے یہ واقعی بے مثال ہے۔ پوری دنیا کو بھارت کی ان کوششوں کے بارے میں جاننا چاہئے، کیونکہ یہ ٹی بی کے خلاف عالمی جنگ میں ایک نیا ماڈل ہے۔ پچھلے 9 سالوں میں بھارت نے ٹی بی کے خلاف کئی اقدامات کیے ہیں۔