نئی دہلی: سائنس اور انجینئرنگ ریسرچ بورڈ (SERB) کی خصوصی تعاون سے ایک نیا تیار کردہ ایئر فلٹر جراثیم کو غیر فعال کر سکتا ہے۔ در اصل انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس، بنگلور میں سوریہ سارتھی بوس اور کوشک چٹرجی کی سربراہی میں ایک تحقیقی ٹیم نے جراثیم کو مارنے والا ایئر فلٹر تیار کیا ہے جو عام طور پر سبز چائے میں پائے جانے والے پولیفینول اور پالیکیشنک پولیمر جیسے عناصر کا استعمال کرکے جراثیم کو غیر فعال کر سکتا ہے۔ IISc develops antimicrobial air filtration tech using Green Tea ingredients
شکاگو یونیورسٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق آلودہ ہوا کی وجہ سے بھارت کے لوگوں کی زندگی 5 تا 10 سال کم ہورہی ہے، کیونکہ فضائی آلودگی سے بڑے پیمانے پر بھارت میں سانس کی بیماریاں ہورہی ہیں، جس سے جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی صحت پر بھی منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ IISC developed germicidal air filter
اس تحقیق کی حمایت SERB کے خصوصی گرانٹ اور SERB-Technology Translation Awards (SERB-TETRA) فنڈ سے چیلنجنگ COVID-19 وبائی مرض کے دوران کی گئی تھی اور اس پر ایک پیٹنٹ بھی دائر کیا گیا ہے۔