اردو

urdu

ETV Bharat / sukhibhava

Benefits of Honey: شہد صحت کے لیے کتنا فائدہ مند ہے؟

آیوروید کے مطابق شہد کی اپنی طاقت نہیں ہے۔ شہد میں اگر کوئی دوسری چیز ملائی جاتی ہے تو یہ اپنے آپ کو دوسرے اجزاء کے مطابق ڈھال لیتا ہے، جس کے بعد اس کی تاثیر گرم ہوتی یا سرد ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شہد کو بہت سی آیورویدک ادویات اور جڑی بوٹیوں میں ملانا بہتر سمجھا جاتا ہے۔ انفرادی طور پر شہد کے صحت پر بے شمار فوائد ہیں۔ Honey good for overall health

شہد صحت کے لیے کتنا فائدہ مند ہے
شہد صحت کے لیے کتنا فائدہ مند ہے

By

Published : Mar 7, 2022, 10:50 AM IST

سردی، زکام اور خراب جلد سے نجات پانے کے لیے جب ہم گھریلو علاج کے بارے میں بات کرتے ہیں تب ہمارے لیے شہد ہی پہلا اور بہتر آپشن ہوتا ہے اور یہ آسانی سے ہمارے باورچی خانہ میں دستیاب بھی ہوتا ہے۔ آیوروید میں بھی اس کے فوائد کا ذکر کیا گیا ہے اور یہ صحت کے لحاظ سے بہت فائدہ مند بھی ہے۔ آئیے اس کے کچھ فوائد پر ایک نظر ڈالتے ہیں اور یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں جب شہد کو دیگر چیزوں کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جاتا ہے تو اس کے کیسے اثرات ہمارے صحت پر مرتب ہوتے ہیں۔

آیوروید کے مطابق شہد کی اپنی طاقت نہیں ہے۔ شہد میں اگر کوئی دوسری چیز ملائی جاتی ہے تو یہ اپنے آپ کو دوسرے اجزاء کے مطابق ڈھال لیتا ہے، جس کے بعد اس کی تاثیر گرم ہوتی یا سرد ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شہد کو بہت سی آیورویدک ادویات اور جڑی بوٹیوں میں ملانا بہتر سمجھا جاتا ہے۔ انفرادی طور پر شہد کے صحت پر بے شمار فوائد ہیں۔

غذائی اجزاء

اگر ہم اس کے غذائی اجزاء کی بات کریں تو شہد میں متعدد غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جن میں فرکٹوز، نیاسین، کاربوہائیڈریٹس، رائبوفلاوین، وٹامن بی 6، وٹامن اے، وٹامن سی، آئرن، میگنیشیم، کیلشیم، کیلوریز، سوڈیم، پوٹاشیم اور غذائی فائبر شامل ہیں۔ اس میں اینٹی بائیوٹک اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات وافر مقدار میں پائی جاتی ہیں۔ Nutrients in Honey

شہد کے فوائد

ممبئی کے نیروگ آیورویدک اسپتال کے آیورویدک ماہر ڈاکٹر منیشا کالے کہتی ہیں کہ آیوروید میں بلغم، زہر اور ہچکی وغیر کو ختم کرنے کے لیے شہد کو اہم مانا جاتا ہے۔ شہد کے استعمال سے صحت بہتر ہوتی ہے اور خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے۔ بہت سے گھریلو علاج میں شہد کا بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے، جو ایک خاص طریقے سے فائدہ پہنچاتی ہے۔ مثال کے طور پر شہد کو نیم گرم پانی کے ساتھ پینا یا اسے صرف ایسے ہی کھانا ہاضمہ کے مسائل جیسے قبض، گلے کی سوزش، وزن میں کمی وغیرہ میں مدد کرتا ہے۔ Benefits of Honey

وہیں شہد کو ابٹن کے ساتھ ملانا یا صرف شہد کو ہی لگانے سے جلد میں چمک آجاتی ہے۔ اس کے علاوہ شہد قوت مدافعت کو مضبوط کرنے، زخموں کو ٹھیک کرنے، بھوک بڑھانے اور نظام ہاضمہ کو بہتر کرنے میں بہت فائدہ مند ہے۔ Honey with other ingredients

جیسا کہ مذکورہ ذکر کیا گیا ہے کہ شہد کو دوسری جڑی بوٹیوں یا دوسری چیزوں کے ساتھ ملانے سے اس کے صحت پر بہترین اثرات مرتب ہوتے ہیں، ان میں سے کچھ آمیزش یہ ہیں:

لیموں اور شہد

شہد کو نیم گرم پانی اور لیموں کے رس کے ساتھ ملا کر صبح سویرے خالی پیٹ پینا بہترین سمجھا جاتا ہے۔ ہاضمہ بہتر کرنے کے علاوہ یہ وزن کم کرتا ہے، جسم کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے اور خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے۔

خشک کھجور اور شہد

خشک کھجور میں کئی قسم کے غذائی اجزا پائے جاتے ہیں جیسے فائبر، کاربوہائیڈریٹس، کیلشیم وغیرہ، اس لیے جب انہیں شہد کے ساتھ کھایا جاتا ہے تو دونوں صحت کو کئی طرح سے فائدہ پہنچاتے ہیں۔ یہ بنیادی طور پر یادداشت، جسمانی طاقت، توانائی کو بہتر کرنے اور بھوک بڑھانے کا کام کرتا ہے۔ اگر ہم مردوں کی صحت کے بارے میں بات کریں تو یہ ان کے صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔ یہ ان کی جنسی صحت کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ان کے منی کی مقدار کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔

میتھی اور شہد

میتھی اور شہد کا امتزاج بھی اچھا ہوتا ہے۔ اس کا ایک ساتھ استعمال کرنا صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔ یہ وائرل بخار کا علاج کرنے سے لے کر وزن کم کرنے، ہاضمے کےمسائل کو دور کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ کولیسٹرول کو کم کرنے، مردوں میں ٹیسٹو اسٹیرون بڑھانے، جسم میں سوزش کو کم کرنے، ماؤں میں ماں کے دودھ کو بڑھانے میں اہم ہوتا ہے۔ اسے استعمال کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ پانی کو اُبالنے کے بعد اسے ڈھنڈا کرلیں اور اس کے بعد اس میں میتھی کے بیچ اور شہد ملادیں۔

شہد کے ساتھ کیا نہ ملایا جائے؟

ڈاکٹر منیشا بتاتی ہیں کہ اگرچہ شہد کو کسی بھی چیز کے ساتھ ملایا جا سکتا ہے، لیکن کچھ چیزیں ایسی ہیں جسے اس کے ساتھ نہ ملایا جائے: What not to combine with honey

  • گھی، تیل یا چربی
  • مولی
  • بہت زیادہ گرم پانی، دودھ یا کوئی اور مشروب
  • انگور
  • کنول کے بیج

پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کریں

اگرچہ شہد کا استعمال محفوظ ہے لیکن بعض حالات میں یہ صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ بازار میں بہت سے برانڈز شہد فروخت کرتے ہیں جس میں چینی بھی ہوتی ہے اور یہ کسی کی صحت پر منفی اثر ڈالتی ہے۔ اس لیے کوشش کریں کہ خالص شہد خریدیں۔ شہد کو کسی دوسرے اجزا کے ساتھ ملا کر یا گھریلو علاج کے طور پر استعمال کرنے سے پہلے ایک بار اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کریں، خاص طور پر اگر آپ پہلے سے کسی بیماری میں مبتلا ہیں۔

مزید پڑھیں: شہد کی مکھیاں زراعت کے لیے بے حد فائدہ مند: ماہرین

ABOUT THE AUTHOR

...view details