جدید دنیا کی اس تیز رفتار زندگی میں جہاں آپ کی انگلی کے ایک کلک پر تمام تر سہولیات مہیا ہوجاتی ہیں، وہیں ہر وقت اس طرح کے شارٹ کٹ کے راستوں پر منحصر ہونا حاملہ خاتون کے ذہنی دباؤ میں اضافہ کرتا ہے، جس کا ماں اور بچے دنوں پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔ لہٰذا ایسے میں ماں کی ذہنی تندرستی پر توجہ دینا ضروری ہوجاتا ہے۔
حمل کا وقت عورت کی زندگی کا سب سے خوبصورت ترین سفر ہے۔ یہ ایک وقت میں دنیا کی سب سے پیاری حقیقت معلوم ہوتی ہے وہیں دوسرے پل موڈ سوئنگ ہونے لگتا ہے، ایک پل خوشگوار تو دوسرا پل خوفناک سا معلوم ہوتا ہے۔ اس نو مہینے کی مدت کے دوران خواتین میں آئی تبدیلیاں اور ان کے ذریعہ کی گئی کوششیں اس وقت کو لطف اندوز ہونے میں مدد کرتی ہے۔ حمل کے دوران عورت کے ذریعہ محسوس کیے گئے تجربات اور ذہنی صحت ماں اور بچے دونوں کی عافیت کے لیے انتہائی اہمیت رکتھی ہے۔ ماں کے ذہن اور ان کے ذہنی رویوں کا خیال رکھنے کا یہ ایک اہم وقت ہے۔
مزید پڑھیں:حاملہ خواتین پر کووڈ 19 کے اثرات پر خصوصی رپورٹ
حاملہ خاتون کا صحت مند ہونا ضروری ہے اور اسکا مطلب صرف جسمانی طور پر نہیں بلکہ ذہنی ظور پر بھی صحت مند ہونا ۔ بہتر جسمانی نظام کے لیے صرف مرض اور دواؤں کے بجائے جسم کے مجموعی حالات یعنی جسمانی، ذہنی، جذباتی، سماجی اور روحانی صحت پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ تو آئیے ذہنی صحت کو بہتر بنانے کے صحت مند طریقے کو جانتے ہیں، جو حمل کے دوران ایک خاتون پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں۔ کیونکہ ایک خوش حال ماں ہی خوش حال بچے کو جنم دے سکتی ہے۔
مراقبہ
نیورو سائنسی مطالعات نے ثابت کیا ہے کہ کسی بھی طرح کا مراقبہ حاملہ خواتین کے ذہنی دباؤ کو کم کرنے اور ان کے حوصلے کو بلند رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ حاملہ خواتین میں توجہ کرنے کی صلاحیت کو پیدا کرنے اور اضطراب، افسردگی، تناؤ کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ ان میں پیچیدہ جذبات سے نمٹنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ امید، شکرگزاری جیسے مثبت احساسات پیدا کرتا ہے