حیدرآباد: عوام پہلے سے ہی مہنگائی کی مار چھیل رہی ہے اور اب یکم اپریل سے پیراسیٹامول کے ساتھ ساتھ کئی ضروری ادویات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہونے جارہا ہے، ان ادویات کی فہرست میں اینٹی بائیوٹک، اینٹی انفیکٹو، درد کش ادویات، امراض قلب کی ادویات سرفہرست ہیں۔ فارماسیوٹیکل کمپنی اب مہنگے داموں میں ادویات فروخت کریں گی۔ 'ہول سیل انڈیکس' کے سالانہ ادویات کے اخراجات میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ نیشنل فارماسیوٹیکل پرائسنگ اتھارٹی (این پی پی اے) نے پیر کو کہا کہ سال 2022 میں ہول سیل پرائس انڈیکس (ڈبلیو پی آئی) میں 12.12 فیصد کا اضافہ کیا گیا تھا۔ اب ایک بار پھر سال 2023 میں ان ادویات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا جا رہا ہے۔ جو یکم اپریل 2023 سے شروع ہوگا۔
کیا ہوتی ہے اشینشیل دوا؟
آپ اگر آسان الفاظ میں سمجھیں تو جو ادویات ملک کے زیادہ تر لوگ استعمال کرتے ہیں، آپ انہیں ایشینشیل ادویات کہہ سکتے ہیں۔ سال 2022 میں ضروری ادویات کی فہرست کو اپ ڈیٹ کیا گیا تھا جبکہ اس بار پیراسیٹامول کے علاوہ 384 ادویات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا، ساتھ ہی 24 ادویات کو اس فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔ جس میں گیس اور تیزابیت کی کچھ دوائیں شامل ہیں۔
کس بنیاد پر دوا کو ایشینشیل سمجھا جاتا ہے
آپ کی جانکاری کے لیے بتادیں کہ ایشینشیل کی فہرست میں صرف ان ادویات کو شامل کیا جاتا ہے جو زیادہ موثر ہونے کے ساتھ ساتھ محفوظ بھی ہوتے ہیں اور جس کو کھانے کے بعد ہی فورا آرام ملتا ہے، اسی بنیاد پر ادویات کو ایشینشیل کی فہرست میں شامل کیا جاتا ہے۔