اردو

urdu

ETV Bharat / sukhibhava

Dengue Cases in Noida نوئیڈا میں سات دنوں کے دوران ڈینگو کے 22 نئے کیسز

نوئیڈا کے مختلف علاقوں سے گزشتہ 7 دنوں میں ڈینگو کے 22 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ستمبر کے آخر تک 34 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ اکتوبر کے پہلے ہفتے سے لگاتار کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔ Dengue New Cases rise in Noida

نوئیڈا میں ڈینگو کے 7 دنوں میں 22 نئے کیسز
نوئیڈا میں ڈینگو کے 7 دنوں میں 22 نئے کیسز

By

Published : Oct 29, 2022, 5:29 PM IST

نوئیڈا: نوئیڈا میں ڈینگو کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ درج کیا جارہا ہے۔ نوئیڈا کے دیگر علاقوں سے گزشتہ 7 دنوں میں 22 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ستمبر کے آخر تک 34 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ اکتوبر کے پہلے ہفتے کے بعد سے لگاتار کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ ہفتہ تک57 مریض پائے گئے تھے جبکہ اس ایک ہفتے میں 22 افراد میں ڈینگو کی تصدیق ہوئی ہے۔ Dengue New Cases rise in Noida

ضلع ملیریا افسر راجیو شرما کے مطابق اب تک ڈینگو کے کل 79 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے پیش نظر پرائیویٹ اسپتالوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ڈینگو کے مشتبہ مریضوں کے نمونے فوری ٹیسٹ کے لیے بھیجیں۔ اس کے علاوہ یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ ہسپتال میں جیسے ہی کوئی ڈینگو کا مریض داخل ہوتا ہے فورا اس سے متعلق محکمہ صحت کو معلومات فراہم کی جائے۔ Dengue New Cases rise in Noida

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں دہلی میں ڈینگو کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے دہلی حکومت نے دہلی کے تمام اسپتالوں سے 10تا 15 فیصد بیڈ ریزرو کرنے کو کہا تھا۔ حکومت نے ہسپتالوں سے کہا تھا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ڈینگو بخار یا کسی دوسرے VBD میں مبتلا مریضوں کو بستروں کی کمی کی وجہ سے پریشانیوں کا سامنا کرنا نہیں پڑے۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں میں جہاں کووڈ-19 کے مریضوں کو داخل کرنے کے لیے بستر مختص کیا گیا تھا، اگر وہ خالی ہوں تو ڈینگو یا وی بی ڈی کے مریضوں کے لیے استعمال کیے جائیں۔ Delhi govt asks hospitals to reserve beds for vector-borne disease patients

ABOUT THE AUTHOR

...view details